ہلدوانی: 8 فروری کو ہلدوانی میں ہوئے تشدد کے معاملے میں پولیس مسلسل کارروائی کر رہی ہے۔ ہلدوانی تشدد معاملے میں آج پولس نے 14 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں تین مطلوب ملزمان بھی شامل ہیں جو مفرور ہیں۔ ہلدوانی تشدد کیس کے مبینہ ماسٹر مائنڈ عبدالمالک اور اس کے بیٹے کی تلاش جاری ہے۔
اس معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے نینیتال کے ایس ایس پی پرہلاد نارائن مینا نے کہا کہ بنپھول پورہ تھانہ علاقے میں تشدد میں اب تک 14 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان ملزمان پر پولیس پر پٹرول بم پھینکنے اور گاڑیوں کو آگ لگانے کا الزام ہے۔ پورے معاملے میں پولیس نے 4 پٹرول بم اور تشدد کے دوران پی ایس سی جوان سے لوٹی گئی کاربائن میگزین بھی برآمد کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار 14 ملزمان میں تین انتہائی مطلوب ملزمان بھی شامل ہیں۔ جن کے خلاف موسٹ وانٹڈ پوسٹر جاری کر دیا گیا۔ ان کے مکانات ضبط کیے جانے تھے۔