ETV Bharat / sports

Kho Kho Championship بھارت کی مرد اور خواتین کی ٹیمیں چیمپئن بنیں - کھو کھو کا ٹائٹل بھارتی مرد و خواتین ٹیم کے نام

آسام میں جاری ایشین کھو کھو چمپئن شپ اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔ چیمپئن شپ میں بنگلہ دیش، بھوٹان، انڈونیشیا، ایران، ملائیشیا، نیپال، سنگاپور، جنوبی کوریا، سری لنکا اور بھارت کی 16 ٹیموں (مرد اور خواتین) نے حصہ لیا۔

Indian men, women bag 4th Asian Kho Kho titles
بھارت کی مرد اور خواتین کی ٹیمیں چیمپئن بنں
author img

By

Published : Mar 24, 2023, 4:53 PM IST

تمول پور: بھارتی مردوں اور خواتین کی ٹیموں نے جمعرات کو آسام میں بوڈولینڈ ٹیریٹوریل ریجن (BTR) کے باکسا ضلع کے تمول پور میں منعقدہ چوتھی ایشین کھو کھو چمپئن شپ جیت لی۔ بھارتی مردوں نے فائنل میں نیپال کو 6 پوائنٹس اور ایک اننگز سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی بھارتی خواتین نے نیپال کی خواتین ٹیم کو بھی 33 پوائنٹس اور ایک اننگز سے شکست دیدی۔ بھارتی ٹیم نے سیمی فائنل میں سری لنکا کو 45 پوائنٹس سے شکست دی تھی۔ اور نیپال نے بنگلہ دیش کو 12 پوائنٹس سے شکست دی۔ نیپال نے میچ 1.5 منٹ باقی رہ کر جیت لیا تھا۔

بھارتی خواتین ٹیم نے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو 49 پوائنٹس اور ایک اننگز سے شکست دی تھی۔ دوسری جانب نیپال کی ویمنز ٹیم نے سیمی فائنل میں سری لنکا کو 59 پوائنٹس اور ایک اننگز سے شکست دی۔ چیمپئن شپ کے خواتین کے حصے میں سری لنکا اور بنگلہ دیش مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر رہے۔ بھارتی ٹیم کے کپتان اکشے بھنگرے نے میچ سے قبل کہاتھاکہ 'چیمپئن شپ جیتنے کے لیے بے حد پرجوش ہوں۔ بھارتی ہونے کے ناطے کھو کھو کا چمپئن بننا فخر کی بات ہے۔ کیونکہ یہ کھیل بھارت میں شروع ہوا تھا۔ یہ دیکھ کر بھی خوشی ہوتی ہے کہ شریک ممالک بھی کھو-کھو کھیلتے ہیں۔ بھنگرے نے ٹورنمنٹ میں ٹیم کی حمایت کرنے پر تمول پور کے لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اکشے نے کہا 'یہاں کا ماحول شاندار تھا۔

شائقین نے ٹیم کو سپورٹ کیا جس نے کھلاڑیوں کو بہترین کھیلنے کی ترغیب دی۔ ٹورنامنٹ میں خواتین ٹیم کی قیادت کرنے والی رنجنا سرنیا کو اختتامی تقریب میں اعزاز سے نوازا گیا۔ اس ایونٹ میں تقریباً 500 کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شرکت کی۔ کھو کھو کے یہ میچ چٹائیوں پر کھیلے گئے۔ چیمپئن شپ کے لیے ایک عارضی انڈور اسٹیڈیم بنایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.