ETV Bharat / international

بوہرہ فرقہ کے مذہبی رہنما سیدنا مفضل سیف الدین کو نشان پاکستان سے نوازا گیا - سیدنا مفضل سیف الدین

داؤدی بوہرہ کمیونٹی کے سربراہ ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کو پاکستان کے سب سے بڑے شہری اعزاز نشان پاکستان سے نوازا گیا۔ پاکستان کا یہ ایوارڈ ان شخصیات کو دیا جاتا ہے جنہوں نے غیر معمولی عالمی قیادت کا مظاہرہ کیا، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیں اور معاشرے کی بہتری کے لیے گہری وابستگی کا مظاہرہ کیا۔ یہ ایوارڈ اس سے قبل ملائشیا کے وزیر اعظم اور قطر کے امیر جیسے ممتاز سربراہان مملکت کو بھی دیا جا چکا ہے۔ Bohra head conferred with Nishan i Pakistan

Dawoodi Bohra community head conferred with Nishan i Pakistan award
بوہرہ فرقہ کے مذہبی رہنما سیدنا مفضل سیف الدین کو نشانِ پاکستان سے نوازا گیا
author img

By UNI (United News of India)

Published : Dec 6, 2023, 5:51 PM IST

ممبئی: دنیا بھر میں بوہرہ فرقہ کے روحانی رہنما، سیدنا مفضل سیف الدین کو گزشتہ روز 5 دسمبر کو پاکستان کے ایوان صدر میں منعقد کی جانے والی خصوصی سرکاری تقریب میں پاکستان کا سب سے بڑا شہری اعزاز نشان پاکستان پیش کیا گیا۔ بوہرہ فرقہ کے ادارہ اطلاعات ونشریات کے مطابق یہ ایوارڈ پاکستان کے معزز صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سیدنا سیف الدین کو صحت تعلیم اور ماحولیات جیسی سماجی خدمات اور عالمی امن اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے ان کی مسلسل خدمات کے اعتراف میں یہ صدارتی ایوارڈ دیا گیا ہے۔

  • President Dr. Arif Alvi conferred the award of Nishan-i-Pakistan upon Dr. Syedna Mufaddal Saifuddin, Head of the Dawoodi Bohra community, at a special investiture ceremony, held at Aiwan-e-Sadr. pic.twitter.com/Sc09FrMty5

    — The President of Pakistan (@PresOfPakistan) December 5, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ایوارڈ تقریب کے دوران بوہرہ کمیونٹی کے سربراہ کو پاکستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ان کے متنوع اقدامات پر سراہا گیا۔ یہ ایوارڈ اس سے قبل ملائشیا کے وزیر اعظم اور قطر کے امیر جیسے ممتاز سربراہان مملکت کو بھی دیا جا چکاہے۔ امن اور خیر سگالی کے سفیر کے طور پر جانے والے سیدنا مفضل سیف الدین نے ثقافتی اور سماجی و اقتصادی ترقی پر خصوصی زور دیتے ہوئے اپنی زندگی کمیونٹی کی خدمت اور بڑے پیمانے پر اپنے آپ کو ان کے لیے وقف کر دیا ہے۔

حکومت پاکستان اور داؤدی بوہرہ برادری کے افراد کی دعوت پر سیدنا 20 نومبر کو کراچی پہنچے، وہ حیدرآباد میں مختصر قیام کے بعد پیر 4 دسمبر کو اسلام آباد آ گئے۔کراچی میں قیام کے دوران سیدنا مفضل سیف الدین نے کراچی یونیورسٹی میں ایچ ایچ سیدنا مفضل سیف الدین اسکول آف لاء کا افتتاح کیا۔

پاکستان میں تعلیمی ترقی کو فروغ دینے کے لیے کی جانے والی ان کی کوششوں کے سلسلے میں یکے بعد دیگرے سامنے آئی ہے۔ اپنے پیشروؤں کی طرح سیدنا مفضل سیف الدین نے ہمیشہ پاکستان کاخاص خیال رکھا ہے اور ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لیے دعائیں کرتے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ نشان پاکستان، ملک کا سب سے بڑا سول ایوارڈ، ان شخصیات کو دیا جاتا ہے جنہوں نے غیر معمولی عالمی قیادت کا مظاہرہ کیا، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیں اور معاشرے کی بہتری کے لیے گہری وابستگی کا مظاہرہ کیا۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.