ETV Bharat / state

Female Drug Peddler Arrested in Baramulla: خاتون منشیات فروش گرفتار

پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے چند روز بعد ہی بارہمولہ پولیس نے سرحدی قصبہ اوڑی میں ایک خاتون منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے براؤن شوگر ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Ten Grams of Heroine Recovered from Female Drug Peddler in Uri

a
a
author img

By

Published : Feb 8, 2023, 1:12 PM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں جموں و کشمیر پولیس نے ایک خاتون منشیات فروش کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بارہمولہ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون منشیات فروش کو سرحدی علاقہ اوڑی کے بونیار، چندن واڑی علاقے سے گرفتار کر لیا گیا اور اس کی تحویل سے 10 گرام براؤن شوگر بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔

ذرائع سے موصول ہوئی تفصیلات کے مطابق حراست میں لی گئی خاتون منشیات فروش علاقے میں ڈرگس سپلائی کرنے کے کاروبار میں ملوث تھی۔ اوڑی پولیس نے حراست میں لی گئی خاتون منشیات فروش کی شناخت روبینہ بیگم ساکنہ چندن واڑی، اوڑی کے طور پر کی ہے۔ اس ضمن میں جموں و کشمیر پولیس نے پولیس اسٹیشن بونيار میں ایک کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: Drug Peddlers Arrested in Bandipora: بانڈی پورہ میں دو منشیات فروش منشیات سمیت گرفتار

اوڑی کے باشندوں نے بارہمولہ پولیس کی جانب سے منشیات مخالف سرگرمیوں کی ستائش کرتے ہوئے مستقبل میں اس طرح کی مزید کارروائیاں جاری رکھنے کی امید ظاہر کی ہے۔ وہیں پولیس نے عوام سے منشیات کا قلع قمع کرنے میں پولیس اور انتظامیہ کو تعاون دینے کی اپیل کی ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل ہی بارہمولہ پولیس نے 5 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.