ETV Bharat / bharat

دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر - زیر آب میٹرو

کولکاتا میں ملک کی پہلی زیر آب میٹرو سروس کا افتتاح، تیزاب پھینکنے والے مجرم کو عمر قید کی سزا اور غزہ میں جنگ کی سب سے بھاری قیمت بچے ادا کر رہے ہیں جیسی آج دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں کے لیے دیکھیں ای ٹی وی بھارت نیوز ٹائم

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 6, 2024, 7:55 PM IST

حیدرآباد: دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
  • وزیر اعظم نریندر مودی نے کولکاتا میں ملک کی پہلی زیر آب میٹرو سروس کا افتتاح کیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے مغربی بنگال میں دیگر کئی منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔
  • ریاست بہار میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ ریاست میں جنگل راج لانے والوں کو صرف اپنے خاندانوں کی فکر ہے۔بہار کے نوجوان روزی روٹی کے لیے دوسری ریاستوں کے شہروں میں جاتے رہے اور یہاں صرف ایک خاندان ہی پھلتا پھولتا رہا۔
  • جموں و کشمیر سے دفعہ 370کی منسوخی کے بعد پی ایم مودی جمعرات کو کشمیر کے اپنے پہلے سفر کے دوران کئی پروجیکٹس کا افتتاح کریں گے۔ مودی کے کشمیر دورے کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
  • مدھیہ پردیش میں کانگریس کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کا آج پانچواں اور آخری دن ہے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی اور ملیکارجن کھڑگے نے مودی حکومت پر مہنگائی، بے روزگاری اور کسانوں کے مسائل پر سوالات کھڑے کیے۔
  • این آئی اے نے بنگلور کیفے بم دھماکہ کے مفرور ملزم کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے 10 لاکھ روپئے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔
  • جموں و کشمیر کی سیشن کورٹ نے 2022 میں ایک دوشیزہ پر تیزاب پھینکنے والے مجرم کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے حملے کی سنگینی پر زیادہ سے زیادہ سزا دینے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجرم کسی نرمی یا ضمانت کا مستحق نہیں۔
  • حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کی طرف سے گھر میں نظربندی سے رہائی کے لیے دائر کی گئی درخواست پر جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں وقت کی کمی کی وجہ سے سماعت نہیں ہوسکی۔ عدالت نے سماعت کی اگلی تاریخ 14 مارچ کو مقرر کی۔
  • ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ مغربی طاقتوں کی بے لگام حمایت کے بل پر نتن یاہو نے فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کا محاذ کھول رکھا ہے۔
  • سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقدہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں فلسطینی شہریوں کے تحفظ کے لیے ایک میکانزم قائم کیے جانے اور اور بین الاقوامی اداروں بالخصوص اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت کو معطل کرنے کی درخواست کی گئی۔
  • اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف کا کہنا ہےکہ غزہ میں جنگ کی سب سے بھاری قیمت بچے ادا کر رہے ہیں۔ یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں جوکچھ ہو رہا ہے وہ انسانی ضمیر کا امتحان ہے، غزہ میں بچوں کے لیے فوری طور پر بین الاقوامی اقدامات کی ضرورت ہے۔
  • بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری میچ کل سے دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا۔ سیریز میں بھارت 3 - 1 سے ناقابل تسخیر برتری حاصل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.