حیدرآباد: اکثر لوگ سردیوں میں ہاتھ، پیر اور جوڑوں میں درد کے مسائل سے دو چار ہوتے ہیں۔ یہ مسئلہ عام طور پر بوڑھوں میں زیادہ دیکھا جاتا ہے لیکن کئی بار یہ نوجوانوں میں بھی دیکھنے کو ملتا ہے۔ سردیوں میں بہت سے لوگوں کے ہاتھ اور پیروں میں کھجلی جھنجھناہت جیسے مسئلے پیدا ہوجاتے ہیں، حالانکہ زیادہ تر یہ مسئلہ رات کو سوتے وقت ہی ہوتا ہے۔ تاہم عام زبان میں اس مسئلے کو پیروں کا سو جانا اور طبی زبان میں paresthesia کہتے ہیں۔ حالانکہ یہ کوئی سنگین بیماری نہیں ہے، لیکن یہ مستقبل میں ایک بڑا مسئلہ بن سکتا ہے، کیونکہ اس سے بہت سی دوسری بیماریوں کی علامات بھی ظاہر ہوتی ہیں۔ Vitamin B, C and E can relieve pain in hands and feet
غذا میں خشک میوہ جات کو شامل کریں اور صبح کی دھوپ میں بیٹھیں
ہر مسئلے کا حل صرف دوا نہیں ہوتا ہے۔ بعض اوقات میں کچھ مسائل کو گھریلو طریقوں سے بھی حل کیا جا سکتا ہے۔ طرز زندگی میں تبدیلی، خوراک میں بہتری اور ورزش وغیرہ سے کئی مسائل پر کافی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔ خوراک اور غذائیت کی ماہر ڈاکٹر آرتی مہرا کے مطابق اس مسئلے کی وجہ جسم میں وٹامن بی، وٹامن سی اور وٹامن ای کی کمی ہے۔ وٹامن بی اور ای کی کمی کو دور کرنے کے لیے خشک میوہ جات اور اس کی مصنوعات کو اپنی خوراک میں شامل کریں۔ اس کے علاوہ صبح کی دھوپ میں بیٹھیں۔ Vitamin B, C and E can relieve pain in hands and feet