اردو

urdu

ETV Bharat / state

سونمرگ نئے سال پر دو روزہ جشن کی میزبانی کے لیے تیار - ڈی سی گاندربل

New Year 2024 Celebration in Sonmarg: نئے سال کے موقعے پر سونمرگ دو روزہ جشن کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ یہ دو روزہ فیسٹیول 31 دسمبر سے شروع ہوگا۔ اس موقعے پر ڈی سی گاندربل نے ایک مٹینگ میں انتظامات کا جائزہ لیا۔

سونمرگ نئے سال پر دو روزہ جشن کی میزبانی کے لیے تیار
سونمرگ نئے سال پر دو روزہ جشن کی میزبانی کے لیے تیار

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 29, 2023, 1:05 PM IST

گاندربل: سونمرگ نئے سال کے موقع پر دو روزہ جشن کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ یہ دو روزہ فیسٹیول 31 دسمبر سے شروع ہوگا۔ ڈی سی گاندربل نے ایک مٹینگ میں جشن کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر گاندربل شیامیر نے سونمرگ میں میگا نیو ایئر فیسٹیول کے انعقاد کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے افسران اور اسٹیک ہولڈرز کی ایک میٹنگ طلب کی۔ مٹینگ کے آغاز میں ہی ای او سونمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ڈی سی کو سونمرگ میں دو روزہ نیو ایئر فیسٹیول کے انعقاد کے لیے کیے جانے والے انتظامات کے بارے میں بتایا۔

غور طلب ہو کہ اس میٹنگ میں انکشاف کیا گیا کہ فیسٹیول 31 دسمبر کو شروع ہوگا جس دوران سرمائی کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں سمیت متعدد سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔ ڈی سی نے جگہ کی نشاندہی اور خوبصورتی، رہائش، پانی اور بجلی کی فراہمی، ثقافتی سرگرمیاں، صحت کی سہولیات، حرارتی انتظامات ٹرانسپورٹ، پارکنگ، زیڈ موڑ ٹنل کی آپریشنلائزیشن اور دیگر متعلقہ سہولیات کے بارے میں تفصیلات طلب کیں۔ انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ ہم نئے سال کے موقع پر مقامی لوگوں سمیت سیاحوں کے بہت زیادہ رش کی توقع کر رہے ہیں۔ مزید کہا کہ تقریب میں شرکت کے لیے آنے والے سیاحوں کو بلا تعطل سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششیں اور ہم آہنگی ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:

اجلاس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر، مشتاق احمد سمنانی، ایس ڈی اے، نے شرکت کی۔ جوائنٹ ڈائریکٹر ٹورزم، مختلف ونگز کے ایگزیکٹیو انجینئرز، ہوٹلیئر ایسوسی ایشن سونمرگ کے نمائندے، ضلع انتظامیہ کے مختلف افسران اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details