اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: کابینہ کی میٹنگ میں 29 تجاویزمنظور

بہار کابینہ کی میٹنگ گذشتہ دیرشام ضلع گیا کے پہاڑ پور میں واقع محکمہ جنگلات کے ٹرینگ سینٹر میں منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

گیا: کابینہ کی میٹنگ میں 29 تجویز پر مہر
گیا: کابینہ کی میٹنگ میں 29 تجویز پر مہر

By

Published : Dec 19, 2019, 8:53 AM IST

ریاست بہار کے وزیراعلی نتیش کمار کی صدارت میں منعقد ہوئی میٹنگ میں 29 تجاویز کو منظوری دی گئی۔ سب سے زیادہ 13 تجاویز محکمہ ہیلتھ سے متعلق ہیں۔ میٹنگ میں محکمہ ہیلتھ کے 13 ڈاکٹروں کو نوکری سے برخاست کیا گیا ہے۔

گیا: کابینہ کی میٹنگ میں 29 تجویز پر مہر

کابینہ کی میٹنگ میں 'جل جیون ہریالی' منصوبے کے تحت پانی، ہیلتھ، محکمہ اکسائز، روڈ سیفٹی، سڑک، روینو، سمیت کل 29 تجاویز کو تبادلہ خیال کے بعد منظور کرلیا گیا۔

روڈ سیفٹی پر سپریم کورٹ کی کمیٹی کے ذریعے سڑک حادثات کی روک تھام اور اموات میں کمی کے مقصد کے لئے ویسے سڑک حادثات جس میں تین یا، اس سے زیادہ افراد کی موت ہوئی ہو یا زخمی ہوں تو تکنیکی اور سائنٹفک جانچ کئے جانے کے لئے ایک جانچ ٹیم کی تشکیل کرنے اور اسکے لئے منصوبہ بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔

مذید پڑھیں:بہار: گیا مسلم فرنٹ کی پریس کانفرنس

ساتھ ہی کابینہ نے قومی شاہراہ 83، پٹنہ، گیا ڈوبھی فورلین کی تعمیر کے لئے پٹنہ کے پنپن انچل کے وسوہارمیں 2471 ہیکڑ غیر مزوروا مالک خالی اراضی کو قومی شاہرہ کو مفت منتقلی کی منظوری دی گئی ہے۔

کابینہ سکریٹری دیپک پرساد نے بتایا کہ 29 تجاویز کوملی منظوری میں محکمہ صحت کے 13 ڈاکٹروں کو جو تسلسل کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں، انہیں نوکری سے برخاست کرنے کی تجویز منظور کی گئی ہے۔

جس میں ڈاکٹر کنہیا لال شیخ پورہ، ڈاکٹر پربھات کمار صدر ہسپتال کھگڑیا، ڈاکٹر سنجے کمار سپول، ڈاکٹر وریندر کمار شیخ پورہ، ڈاکٹر سنیانا کماری بھوانی پور پورنیہ، ڈاکٹر برجیش نندن کمار پورنیہ، ڈاکٹر مکتا منیشا پورنیہ کانام شامل ہے۔

اس کے علاوہ مدھوبنی ضلع کے لوکہی تھانہ کے تحت نرہیابازار میں پولیس چوکی کی منظوری اور اس کے کاروائی کوانجام دینے کے لئے مختلف عہدوں کے کل آٹھ عہدوں کومنظوری دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ بھاگلپور ضلع اگوانی گھاٹ سلطان گنج گنگا سیتو منصوبہ کے فور لین رابطہ سڑک کا این ایچ 80 کے 108 تا 700 سے مرزاپور بائی پاس توسیع کا کام (ریل اپری پل اور سڑک پل ) سمیت دوسو نو کروڑ بتیس لاکھ روپئے کی منظوری کابینہ نے دی ہے۔

اس سے قبل وزیراعلی نتیش کمار نے 'جل جیون ہریالی' منصوبے کے تحت پودہ لگاکر کیا گیا۔ قریب دوگھنٹے تک کابینہ کی میٹنگ ہوئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details