اردو

urdu

ETV Bharat / international

ٹرمپ نے اسٹیٹ آف یونین میں کیا کہا؟ - ٹرمپ کا ملک کی خارجہ پالیسی پر بیان

امریکی صدر کے الیکشن کے کچھ دن پہلے ہی اندیشہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ اپنے خلاف مواخذے کا مقدمہ جیت جائیں گے۔

trumps speech
trumps speech

By

Published : Feb 5, 2020, 3:31 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 6:52 AM IST

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو کانگریس کے دونوں ایوانوں سے اپنا تیسرا 'اسٹیٹ آف دی یونین' خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران سب سے زیادہ زور اپنے دور میں ہونے والی معاشی ترقی پر دیا۔

امریکہ کے صدر ہر سال کانگریس کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہیں جن میں وہ ملک کی داخلی و خارجی صورتِ حال اور مستقبل کے اہداف کا تعین کرتے ہیں۔ اس خطاب کو 'اسٹیٹ آف دی یونین' خطاب کہا جاتا ہے۔ اس بار ان کے خطاب سے پہلے ریپبلیکنز نے 'ٹرمپ کے مزید چار سال' کا نعرہ بلند کیا، جبکہ ڈیموکریٹس خاموش رہے۔

اس بار ٹرمپ اسٹیٹ آف یونینز کے خطاب کی خاص بات یہ رہی کہ جب ٹرمپ سے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی سے ہاتھ ملانا چاہا تو ٹرمپ نے ہاتھ نہیں ملایا، دوسری طرف جب ٹرمپ نے اپنی تقریر ختم کی تو ہاوس اسپیکر پیلوسی نے ان کی تقریر کی کاپی پھاڑ دی۔

جب نینسی پیلوسی سے ٹرمپ نے ہاتھ نہیں ملایا

ٹرمپ کا ملک کی خارجہ پالیسی پر بیان
صدر ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطی میں امریکہ جنگ ختم کرنا چاہتا ہے، انہوں نے ایران کی قدس فورس کے جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کرنے کے اپنے حکم پرفخر کیا اور کہا 'قاسم سلیمانی کی ہلاکت سے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کے آثار کم ہوئے ہیں'۔

ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے اپنے عہد کا اعادہ بھی کیا اور کہا کہ اس پر غوروفکر کیا جا رہا ہے۔

ٹرمپ نے مشرق وسطی میں اپنے نئے سرے سے جاری منصوبے پر بھی زور دیا، اورخوب تعریف کی لیکن دوسری طرف فلسطینیوں نے اس منصوبے کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے امریکہ کی جانب سے داعش کے رہنما ابو بکر البغدادی کو گذشتہ سال شام میں امریکی فوج کے ایک آپریشن میں مارے جانے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ یہ ہماری بہت بڑی کامیابی تھی، جس کے بعد لوگوں نے خوب تالی بجائی۔

یہ بھی پڑھیے
پیلوسی نے ٹرمپ کی تقریر کی کاپی کو پھاڑ دیا
پومپيو کا آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل سے ایران کے ایشو پر تبادلہ خیال

امریکہ کی معشیت

ٹرمپ نے معیشت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے درمیانی طبقے کی مدد کی ہے اور یہ دعویٰ کیا کہ معیشت کے اعتبار سے وہ دن بہ دن آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے امریکہ کے دوسرے ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدوں کی بھی بات کی، جس میں حال ہی میں انہوں نے چین کے ساتھ فیس ون ڈیل کی بات کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے امریکہ کا میکسیکو اور کینیڈا کے ساتھ بھی معاہدے پر دستخط کرنے کا ذکر کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی سینٹ میں مواخذے کی کارروائی کا سامنا ہے۔ ان پر الزم ہے انہوں نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور کانگریس کی کارروائی میں رکاوٹیں ڈالی ہیں۔

اس بار اسٹیٹ آف دا یونین میں یہ سوال سامنے آرہا تھا کہ کیا ٹرمپ اپنے خلاف مواخذے کا ذکر کریں گے لیکن ٹرمپ نے اپنے خطاب میں مواخذے کا ذکر نہیں کیا۔

نینسی پیلوسی نے ٹرمپ کی تقریر کی کاپی پھاڑی

ٹرمپ کے خطاب کے فوراً بعد ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے ان کی تقریر کی کاپی کو پھاڑ دیا، اس سے پہلے بھی سنہ 2019 اسٹیٹ آف دا یونین تقریر کے دوران طنزیہ انداز میں پیلوسی کا تالیاں بجانے کا ایک کلپ وائرل ہوا تھا، جس پر دنیا بھر میں بہت سے میمس بنائے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے
کورونا وائرس سے مقابلہ کے لیے ساڑھے چار ارب روپےکی ضرورت
امریکہ خلیج میں جنگ ختم کرنے پر کام کر رہا ہے: ٹرمپ

ڈیموکریٹز کا واک آوٹ
ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے دوران تقریباً 11 قانون سازوں نے تقریب سے واک آوٹ کیا، ان قانوں سازوں کا الزام تھا کہ ان پر ٹرمپ کی طرف سے الفاظ کی شکل میں حملہ کیا گیا ہے، جس کے بعد انہوں احتجاجی طرز پر اسٹیٹ آف یونین سے واک آوٹ کیا۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 6:52 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details