سرینگر میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ اگر کسی ٹریول والے کے پاس سیاح کشمیر کیلئے ٹکٹ خریدنے جاتا ہے تو انکو کشمیر آنے سے منع کیا جاتا ہے۔
تاہم انہوں نے اس بات کا انکشاف نہیں کیا کہ کون لوگ اس کام میں ملوث ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر سیب سے لدی ہوئی گاڑیوں کو آگے جانے نہیں دیا جارہا ہے جس سے انکا مال خراب ہو رہا ہے اور انکو کافی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر انتظامیہ کو عوام کی فکر نہیں ہے اور انہیں عوام کے مسائل حل کرنے کی پرواہ بھی نہیں ہے۔