اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈپٹی کمشنر نے سیول سوسائٹی اور تاجر یونین کے مسائل سنے - deputy commissioner,

ڈپٹی کمشنر شوپیان نے منی اسکریٹریٹ آرہامہ میں ضلع شوپیان کے سیول سوسائٹی اور تاجر یونینوں کے ساتھ ایک دربار عمل میں لایا۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Mar 2, 2019, 2:02 PM IST

اس دوران سیول سوسائٹی اور تاجروں نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

سول سوسائٹی اور تاجروں کے یونین نے ضلع کے مقامی لوگوں کے مطالبات اور مختلف ترقیاتی مسائل کاذکر کیا۔

متعلقہ ویڈیو

تاجروں نے علاقے میں پینے کے پانی کی قلت اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے پیدا ہونے والی مشکلات، اسکولوں کو درجہ بڑھانے، سڑکوں کی مرمت کے علاوہ کئی دیگر مسائل ڈپٹی کمشنر کے گوش گزار کیے

اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد نے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں کہ وہ لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے وہ فوری طور پر کارروائی کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

اس دربار میں بار ایسوسیشن صدر شوپیان،ٹریڑس فیڈریشن صدر شوپیان،فروٹ گرورس ایسوسیشن،صدر ڈرائیور یونین، صدر بعیت المال شوپیان کے علاوہ ضلع کے کہی زی عزت شہریوں نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details