اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: شوپیاں میں سرچ آپریشن - نارواو علاقے

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں کے نارواو علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی مہم جاری ہے۔

شوپیاں میں سرچ آپریشن

By

Published : Mar 5, 2019, 11:08 AM IST

اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج کے 34 آر آر، سی آرپی ایف اور ایس او جی جوائنٹ ٹیم نے نارواؤ علاقے کو محاصرے میں لےلیا اور تلاشی مہم شروع کی۔

وہیں ضلع پلوامہ کے ترال قصبے میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں 2 عسکریت پسند ہلاک جبکہ ایک عام شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

واضح رہے کہ ترال قصبے میں رات بھر تلاشی مہم جاری رہنے کے بعد آج علی الصبح تصادم شروع ہو گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت عرفان احمد راتھر اور ادفر فیاض کے طور پر ہوئی ہے۔دونوں عسکریت پسند شدت پسند تنظیم حزب المجاہدین سے وابستہ تھے۔ راتھر کا تعلق شریف آباد سے ہے جبکہ ادفر فیاض گلشن پورہ کے رہنے والے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details