ریاست جموں و کمشیر کے 66 دیہات کو حکومت کی جانب سے 'بیک وارڈ' یعنی پسماندہ قرار دینے پر مقامی لوگ بے حد خوش ہیں۔
انہوں نے اس اقدام کے لیے انتظامیہ کا شکر ادا کیا ہے۔
پسماندہ قرار دیے جانے پر گاوں کے لوگوں میں خوشی - 66 villages
پسماندہ قار دیے جانے والے گاوں میں جموں کے 24 جبکہ کشمیر کے 42 دیہات شامل ہیں۔
متعلقہ تصویر
دو روز قبل ریاستی انتظامیہ نے کل 66 دیہات کو یہ درجہ دیا ہے۔ ان میں جموں کے 24 جبکہ کشمیر کے 42 دیہات شامل ہیں۔
ان میں کپواڑہ کے چودہ، رامبن کے سات، اننت ناگ کے سات، بارہمولہ کے تین، کولگام کے پانچ، پلوامہ کے چار، شوپیاں کے دو، جموں کے چار، کٹھوعہ کے چار، سانبہ کے چھ، گاندر بل کے دو، پونچھ کے ایک، بڈگام کے دو، راجوری کے ایک، بانڈی پورہ کے ایک اور سرینگر کے ایک گاو ں شامل ہیں۔