اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام میں سکیورٹی فورسز کا چھاپہ، لوگوں میں خوف - کولگام

ریاست جموں و کشمیر میں ایک طرف جماعت اسلامی کے اسکولوں کو بند کیا جا رہا ہے تو دوسری طرف مختلف سیاسی پارٹیوں کا فورسز کی کارروائی کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

علامتی تصویر

By

Published : Mar 2, 2019, 9:42 PM IST


کولگام میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے مبینہ طور پر مکینوں کو زدوکوب کرنے اور جائیداد کو نقصان پہنچانے کی خبر ہے۔

کولگام کے مکینوں نے سکیورٹی فورسز پر الزام عائد کیا کہ دوران شب فورسز کے اہلکار آئے اور گاوں کے بیشتر لوگوں کے ساتھ مارپیٹ کی۔

مقامی نوجوان مدثر احمد نے بتایا کہ آرمی گُڈ ول اسکول سے میری تعلیم مکمل ہوئی ہے۔

اس نوجوان نے بتایا کہ میرے سامنے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے میرے پاپا کو زدوکوب کیا۔

سنہ 1990 میں عسکری تنظیم سے علیحدہ ہو کر آزاد احمد عام زندگی گزر بسر کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی بڑی بڑی یونیورسٹیز میں میرے بچے زیر تعلیم ہیں لیکن ان کی کتابوں کو نقصان پہنچایا گیا نیز ان کے موبائل فون بھی توڑ دیے گئے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو ڈاکٹر باری نے فون پر بتایا کہ علاقے میں مبینہ طور پر مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی بھی کی گئی۔

مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو فون پر بتایا کہ علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے دوران شب کئی نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جبکہ کولگام کے ریڈونی علاقے میں رہنے والے 10 برس کے طالب علم فرزان عباس ولد محمد عباس بٹ کی بھی گرفتاری ہوئی۔

کمسن طالب علم کی گرفتاری کی وجہ سے مقامی لوگوں میں کافی تشویش ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گرفتار شدہ نوجوان پتھر بازی کے کیس میں ملوث ہے۔

اس دوران گرچہ ضلعی پولیس کو اس بارے میں بتایا گیا ہے تاہم کوئی اطمینان بخش جواب نہیں ملا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details