اردو

urdu

سبکدوش پولیس اہلکاروں کا جموں میں احتجاج

By

Published : Mar 5, 2019, 3:14 PM IST

اپنے مطالبات کے حوالے سے آج جموں میں سبکدوش پولیس اہلکاروں نے شدید احتجاج کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت ان کے ساتھ سوتیلا سلوک کر رہی ہے۔

protest

ان کا کہنا ہے کہ پولس اہلکار 24 گھنٹے اپنی سروس قوم کے لیے دیتے ہیں۔ لیکن حکومت نے آج تک پولیس کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا ہے کیونکہ پولیس کو پورے حقوق نہیں ملتے ہیں۔ان کا مطالبہ ہے کہ انہیں 1996 کا پے کمیشن دیا جائے۔

Jammu and Kashmir


سروس سے سبکدوش پولیس اہلکاروں کے یونین کے صدر اجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو اپنا حق نہیں دیا جاتا۔ ان کا کہنا ہے کہ ریاست کے بقیہ ملازمین کو الیکشن ڈیوٹی ملنے پر ان کو الگ سے رقم دی جاتی ہے جبکہ پولیس کے اہلکاروں کو 24 گھنٹے ڈیوٹی دینی پڑتی ہیں۔

لیکن ہمیں اب تک کچھ نہیں دیا گیا جو ناانصافی ہے۔ ہم گورنر سے اپیل کرتے ہیں کہ پولیس اہلکاروں کو ان کا حق دیا جائے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details