حال میں ہی سرکاری نوکری سے استعفی دینے والے آئی اے ایس افسر فاروق احمد شاہ کے علاوہ پارٹی کے دیگر کارکنان نے اس اجلاس میں شمولیت کی۔
'عوام کی بہتر خدمت کے لیے سرکاری نوکری چھوڑی' وہی سابق سرکاری افسر فاروق احمد شاہ نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا 'میں نے سرکاری نوکری صرف اس بنیاد پر چھوڑی کہ میں عوام کی خدمت بہتر طریقے سےکر سکوں'۔
اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے کارکنوں نے کہا کہ 'ٹنگ مرگ گلمرگ کے ساتھ ہر نمائندے نے آج تک استحصال کیا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ فاروق احمد شاہ جیسے لوگ آگے آکر ٹنگمرگ گلمرگ کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کریں گے'۔
کارکنوں نے فاروق احمد شاہ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ' انہوں نے سرکاری نوکری چھوڑ کرعوام کے لیے ایک بڑی قربانی دی ہے لہذا ہمیں اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ ہمیں فاروق احمد شاہ کو آنے والے اسمبلی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب کرنا ہے' ۔