آج ضلع بارہمولہ میں بی جے پی کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں بی جے پی کے ریاستی ترجماں الطاف احمد ٹھاکر اور دیگر رہنما موجود تھے۔
بارہمولہ میں بی جے پی کا اہم اجلاس - بارہمولہ
ملک بھر میں عام انتخابات کے پیش نظر سیاسی پارٹیوں کی تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے۔
bjp
اس اجلاس کا مقصد آنے والے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فہرست بناکر بی جے پی کے سٹیٹ ہیڈکوارٹر بھیجنا تھا۔
الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ بی جے پی ایک واحد پارٹی ہے جو ہر ایک کارکن کی رائے لےکر یہ فیصلہ لیتی ہے کہ پارلیمانی انتخابات میں کون سے امیدواروں کو آگے جانا چاہیے اور پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے والے چار امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔
Last Updated : Mar 4, 2019, 4:34 PM IST