اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ میں پی ڈی پی کا احتجاج - PDP

ریاست جموں و کشمیر میں مرکزی حکومت کی جانب سے جماعت اسلامی پر پابندی کے بعد تنظیم کے کئی رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا اور پارٹی کے دفتروں کو بھی سیل کیا گیا، جس کے بعد پوری وادی میں افراتفری مچ گئی۔

pdp protest

By

Published : Mar 6, 2019, 5:23 PM IST

ضلع اننت ناگ میں آج پی ڈی پی کی جانب سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کے کئی کارکنوں نے شرکت کی۔

اننت ناگ میں پی ڈی پی کا احتجاج
ریلی کی قیادت پارٹی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کی۔

محبوبہ مفتی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے اس فیصلے کی سخت نکتہ چینی کی اور کہا کہ 'ان کے دور حکومت میں کسی بے گناہ کو گرفتار نہیں کیا گیا نہ ہی کسی اسلامی تنظیم پر پابندی عائد کی گئی'۔

انہوں نے انتخابات کے بارے میں کہا کہ 'کشمیر کے حالات اس وقت انتخابات کے لیے صحیح نہیں ہے'۔

محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ 'وہ ضلعی سطح پر ہر ضلع میں جماعت اسلامی پر پابندی کے خلاف احتجاج کریں گے'۔

پارٹی کی جانب سے ریلی کو کھنہ بل سے ڈی سی آفس تک نکالنے کا پروگرام تھا، تاہم پولیس کی جانب سے ریلی کو کھنہ بل پولیس لائن سے آگے جانے نہیں دیا گیا۔

ریلی میں شامل احتجاجی مظاہرین نے گورنر انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details