گریناڈا کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس ون ڈے میچ میں دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 807 رنز بنائے۔ یہ کسی بھی ون ڈے میچ میں دونوں ٹیموں کی طرف سے بنایا گیا تیسرا سب سے بڑا سکور ہے۔
یاد رہے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2006 میں کھیلے گئے ایک ون ڈے میچ میں دونوں ٹیموں نے کل 872 رن بنائے تھے جو یک روزہ کرکٹ میں کسی بھی میچ میں سب سے بڑا سکور ہے۔
جبکہ 2009 میں راجکوٹ میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے ون ڈے میں 825 رنز بنے تھے۔
انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز ٹیم کے درمیان کھیلے گئے اس میچ میں کل 46 چھکے لگے۔ اس سے پہلے کسی بھی ون ڈے میں اتنے چھکے نہیں لگے ہیں۔
انگلینڈ کی جانب سے 24 چھکے لگائے گئے جبکہ ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں نے 22 چھکے لگائے۔
اس سے پہلے 2013 میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان بنگلور میں کھیلے گئے ون ڈے میں 38 چھکے لگے تھے۔
جنوبی افریقہ نے 2015 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہی آخری 10 اوورز میں 163 رنز بنائے تھے، جوکہ کسی بھی ٹیم کی جانب سے میچ میں آخری 10 اوورز میں بنائے گئے سب سے زیادہ رنز ہیں۔