اردو

urdu

By

Published : Mar 2, 2019, 9:46 PM IST

ETV Bharat / bharat

جماعت اسلامی پر پابندی غیر آئینی: نیشنل کانفرنس

مرکزی حکومت نے گزشتہ روز جماعت اسلامی جموں و کشمیر پر پانچ سالہ پابندی عائد کی ہے ،اس کے خلاف آج نیشنل کانفرنس کی جانب سے کولگام میں ایک احتجاجی جلوس نکالا گیا۔

ffbbf

اس سے قبل حکام نے وادی کے طول وعرض میں چھاپوں کے دوران جماعت اسلامی جموں وکشمیر کے امیر جماعت ڈاکٹر عبدل الحامد فیاض سمیت قریب تین سو سرگرم کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔

svasdv

اس کے خلاف آج نیشنل کانفرنس کی جانب سے کولگام میں ایک احتجاجی جلوس نکالا گیا جس میں پارٹی کے کئی سینیئر رہنماؤں نے شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا ''جس طرح سے بھارتی حکومت نے دیر شب جموں وکشمیر کے آئین میں ترمیمی آرڈر پاس کیا اسی طرح دیر شب ہی میں ریاست کے پیشتنی باشندگی قانوں دفعہ 35 اے اور دفعہ 370 کو ہٹانے کے حوالے سے فصلیہ کرکے ریاستی عوام کو حاصل حقوق پر شب خون مارنے کی تیاری کی جاتی ہے'۔

اس موقعے پر پارٹی کی طرف سے ضلع ترقیاتی کمشنر کو ایک میمورنڈم دیا گیا جس میں یہ لکھا گیا تھا کہ ضلع میں بند ہوئے جماعت اسلامی اسکولوں کو کھول دیا جائے۔

واضح رہے کہ احتجاج میں پارٹی کے سینیئر رہنما و ترجمان عمران نبی دار بھی موجود تھے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details