مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا میں شاردا،روزویلی اور ناردااسٹینگ سے متعلق جانچ کرنے والے اعلیٰ افسران کا اچانک تبادلہ کردیا گیا۔
سی بی آئی نے اچانک شاردا، روز ویلی چٹ فنڈ ا ور ناردا اسٹنگ آپریشن سے جڑے افسران کا تبادلہ کردیا ہے

تاہم جانچ ایجنسی کی جانب سے نہیں بتایا گیا ہے کہ ان افسران کا تبادلہ کیوں کیا جارہا ہے۔
سی بی آئی کے ذرائع کے شاردا چٹ فنڈ گطوٹالہ کی جانچ کررہے افسر کا نئی دہلی میں تبادلہ کردیا گیا ہے۔
ناردا اسٹنگ آپریشن سے جڑے افسران کا بھی نئی دہلی تبادلہ کیا گیا ہے۔
جب کہ روز ویلی چٹ فنڈ گھوٹالہ سے وابستہ افسر سوجم شیرپا جو ایس پی رینک کے آفیسر ہیں کا بھونیشور تبادلہ کردیا گیا ہے۔
روز ویلی چٹ فنڈ کے سابق جانچ آفسیر براتین گھوشال کا بھی بھونیشور تبادلہ کیا گیا ہے۔

سی بی آئی کے ایک حلقے کا ماننا ہے کہ ان تینوں گھوٹالے کی جانچ آخری مرحلے میں تھی اچانک افسران کے تبادلے سے جانچ کی کارروائی متاثر ہوگی۔
جانچ ایجنسی نے کہا ہے کہ جلد ہی نئی جانچ آفیسر کی تقرری کردی گئی ہے۔
دوسری جانب سی بی آئی کے ایک حلقے کا کہنا ہے کہ نئے افسروں کی تقرری سے جانچ کی کارروائی تیز ہوگی۔