ETV Bharat / state

'پہلے بھوک مٹائیں پھر شہریت ترمیمی بل کی بات کریں'

ریاستی وزیرفرہاد حکیم نے بھارتیہ جنتاپارٹی کے رہنما کیلاش وجے ورگھیہ پرتنقید کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کے لوگ بھوک مری اور بے روزگاری سے پریشان ہیں، اور مرکزی حکومت شہریت ترمیمی بل کی بات کررہی ہے۔

'پہلے بھوک مٹائیں پھر شہریت ترمیمی بل کی بات کریں'
'پہلے بھوک مٹائیں پھر شہریت ترمیمی بل کی بات کریں'
author img

By

Published : Dec 13, 2019, 3:25 PM IST

مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا میں کولکاتا مینونسپل کارپوریشن کے میئر اور ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کاکہاکہ پہلے لوگوں کی بھوک مٹائیں پھر شہریت ترمیمی بل نافذ کرنے کی بات کریں گے۔

'پہلے بھوک مٹائیں پھر شہریت ترمیمی بل کی بات کریں'

انہوں نے کہاکہ بھارت میں لوگ بھوک مری اور بے روزگاری سے پریشان ہیں۔ ملک کی تمام ریاستوں میں حالات یکساں ہیں۔ لیکن مرکزی حکومت کو عام لوگوں کی پریشانی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مئیر فرہاد حکیم کاکہنا ہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کے رہنما کیلاس وجے ورگھیہ نے حدپار کرتے ہوئے جو بیان دیا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو اقتدار کے علاوہ کسی دوسری باتوں کی فکر نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت شہریت ترمیمی بل کو نافذ کرکے کیا ثابت کرنا چاہتی ہے۔ بھارت میں رہنے والے تمام لوگ بھارتی شہری ہیں۔ انہیں اپنی شہریت ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ریاستی وزیر کےمطابق اگر کوئی بھارتی شہریوں سے ان کی شہریت ثابت کرنے کوکہتا ہے تو وہ ملک کاغدار ہے۔اس ملک میں کسی بھی شخص کودوسرے شخص سے اس کی شہریت پر سوال کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی جمہوریت کونقصان پہنچارہی ہے۔یہ سب زیادہ دنوں تک چلنے والا نہیں ہے۔ملک کے عوام مرکزی حکومت کوسبق سکھانے کے لیے تیار ہے۔

فرہادحکیم کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی پہلے ہی کہہ چکی ہیں کہ مغربی بنگال میں شہریت ترمیمی بل اور این آرسی نافذ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ کی بات عوام کے حق کے لیے ہے ۔ ہم اس کوپورا کرنے کے لیے اپنی جان تک دے سکتے ہیں لیکن شہریت ترمیمی بل نافذ ہونے نہیں دیں گے۔ مغربی بنگال کے عوام ممتابنرجی کی حکومت کے ساتھ ہے۔ممتاکی حکومت عوام کی مرضی کااحترام کرتی ہے اور کرتی رہے گی۔

Intro:Body:

Bengal

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.