ETV Bharat / state

West Bengal Govt ریاستی حکومت دو قومی شاہرا ہ کی تعمیر پر کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا - دو قومی شاہرا ہ کی تعمیر پر کام شروع کرنے کا فیصلہ

لوک سبھا انتخابات سے پہلے دو نئی قومی شاہراہ کی تعمیر کی منظوری اور اس پر جلد سے جلد کام شروع کرنے کا ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مغربی مدنی پور کے راستے ڈانکونی-بنارس اور کھڑگپور سے مرشد آباد کے مورگرام تک دو نئی قومی شاہراہوں کی تعمیر کے سلسلے میں نوبنومیں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی۔ یہ دونوں قومی شاہراہیں بنیادی طور پر ایک نئے راستے گزریں گی۔

لوک سبھا انتخابات سے قبل ریاستی حکومت دو قومی شاہرا ہ کی تعمیر پر کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 3, 2023, 9:10 PM IST

کولکاتا: حکومت نے ان دو نئی قومی شاہراہوں کی تعمیر کیلئے مرکز کے ساتھ پہلے ہی بات چیت کرچکی ہے۔ بنارس ڈا نکونی قومی شاہراہ مکمل طور پر ایک الگ قومی شاہراہ ہوگی۔ نوبنو کے انتظامی حلقوں نے وضاحت کی کہ اگر یہ قومی شاہراہ بن جاتی ہے تو کلکتہ سے بنارس تک کے سفر میں وقت بہت کم لگے گا۔انتظامی حلقوں کی وضاحت یہ ہے کہ یہ قومی شاہراہ بنیادی طور پر کلکتہ سے بنارس تک مواصلاتی نظام کو آسان بنانے کے لیے بنائی جا رہی ہے۔ جمعہ کی صبح چیف سکریٹری ہری کرشنا دویدی نے نیشنل ہائی وے کی تعمیر کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی ۔ان دو نئی قومی شاہراہوں کی تیاری اور اس کے بجٹ پر غور کیا گیا۔

نوبنوکے ذرائع کے مطابق چیف سکریٹری نے ان دو نئی قومی شاہراہوں کے لیے زمین کے حصول کا کام دسمبر کے مہینے میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ ان دونوں قومی شاہراہوں کے لیے کتنا معاوضہ ادا کیا جائے اس پر سروے کا 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ چیف سیکرٹری نے جن اضلاع نے ابھی تک سروے مکمل نہیں کیا ہے انہیں نومبر کے مہینے میں سروے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔میٹنگ میں کئی اضلاع کے ضلع مجسٹریٹ موجود تھے۔ ان دو نئی قومی شاہراہوں کے علاوہ چیف سیکرٹری نے مختلف اضلاع میں قومی شاہراہوں کی موجودہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ میں چیف سکریٹری نے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے ضلع کلکٹر کو قومی شاہراہ نمبر 34 کا کام تیزی سے مکمل کرنے کا حکم بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ میں معصوم بچے جان کی بازی ہار رہے ہیں اور دنیا خاموش ہے: عرفان پٹھان

چیف سکریٹری نے آم ڈانگہ سے سڑک کو چوڑا کرنے کے زیر التوا کام کو فوری طور پر مکمل کرنے کے لئے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی سے بات کرکے کارروائی کی ہدایت دی ہے۔ اس کے علاوہ چیف سیکرٹری نے ضلعی انتظامیہ کو دیگر اضلاع میں بھی قومی شاہراہ کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ میٹنگ میں درگا پور ایکسپریس وے کے جاری کام کا بھی جائزہ لیا گیا۔

یواین آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.