مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ 'ریاستی گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اب تک میرا واحد مقصد ریاست کو تشدد سے نجات دلاناہے'۔
انہوں نے کہاکہ' مغربی بنگال کے کسی بھی اضلاع میں تشدد کا واقعہ پیش آنے کی اطلاع ملنے پر میں مایوس ہوجاتا ہوں۔ میں مغربی بنگال کو تشدد سے پاک دیکھنا چاہتا ہوں'۔
گورنر نے کہا کہ' پہلے مغربی بنگال کو پوری دنیا میں تشدد سے پاک ریاستوں میں شمار کیاجاتا تھا لیکن گزشتہ چند برسوں سے ریاست کے تمام اضلاع میں تشدد کی آگ میں مبتلا ہے'۔
میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے گورنرنے کہا کہ' وشوا بھارتی یونیورسٹی میں ہوئے حملے سے متعلق جانکاری ہمارے پاس نہیں ہے۔ کیونکہ ریاست میں اگر کچھ ہوتا ہے تو ریاستی حکومت کی یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ گورنر کواس سے آگاہ کرے'۔
انہوں نے کہاکہ 'وشوا بھارتی یونیورسٹی میں ہوئے حملے سے متعلق تفصیلی جانکاری موصول ہونے کے بعد ہی اس پر کچھ کہا جا سکتا ہے۔'
گورنر جگدیپ دھنکرکا کہنا ہے کہ' میں ریاست کی ترقی چاہتا ہوں۔ اگر ہم دونوں ہم خیال نہیں ہوئے تو کیا ہوا، ہمارا مقصد تو ایک ہی ہے۔ اس پر کام کرسکتے ہیں۔
: