مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا میں ایک تقریب کو خطاب کرتے ہوئے بھارتیہ جنتاپارٹی کے رہنما کیلاش وجے ورگھیہ نے کہاکہ شہریت ترمیمی بل اور این آرسی ملک کی سکیورٹی اور عوام کے فائدے کے لیے ہے۔
انہوں نے کہاکہ شہریت ترمیمی بل مخالفت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر کوئی شہریت ترمیمی بل کی مخالفت کرتاہے تو وہ ملک کی سکیورٹی کو چیلنج کرتا ہے۔
تقریب کوخطاب کرتے ہوئے کا کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت نے ایک ایسا بل لایا ہے جس سے ملک کے تمام لوگوں کو فائدہ ہو گا ۔ اس سے کسی کو نقصان نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ شہریت ترمیمی بل کسی ایک مذہب کے کےلیے نہیں ہے۔ اپوزیشن پارٹیاں سیاسی فائدے کے لیے شہریت ترمیمی بل سے متعلق غلط فہمیاں پھیلائی جارہی ہے۔
بی جے پی کے رہنما کے مطابق بھارت میں رہنے والے تمام لوگ بھارتی شہری ہیں۔ ان کی شہریت پر مہرلگانے کے لیے شہریت ترمیمی بل کو لایاگیا ہے۔ اس بل سے لوگوں کو خوش ہونے کی ضرورت ہے ۔
کیلاش وجے ورگھیہ کاکہنا ہے کہ ملک کی کسی بھی ریاست کے وزیراعلیٰ میں اتنی طاقت نہیں ہے کہ شہریت ترمیمی بل کو روک سکے۔ وزیراعلیٰ کسی بھی کونافذ کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔ اگر کوئی نہیں کرتا ہے تواسے نافذ کرنے کے لیے مجبور کردیاجائے گا۔
انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال میں انا کی سیاست ہو تی ہے۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی تکبر میں زندگی گزارتی ہیں۔ وہ مرکزی حکومت کا حکم تسلیم کرنے کے لیے مجبور ہیں۔
مسٹرورگھیہ کے مطابق ممتابنرجی کو نہ صرف شہریت ترمیمی بل کوتسلیم کرنا پڑے گا بلکہ ریاست میں این آرسی کو بھی نافذ کرنا ہوگا۔وہ مرکزی حکومت کی بات ماننے کے لیے مجبور ہیں۔
انہوں نے مزیدکہاکہ تکبر کی سیاست میں مغربی بنگال کے عوام کو نقصان پہچنانے کے لیے آمادہ ہیں۔