مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ کی پرُامن احتجاج کرنے والوں پر تنقید کی ضرورت نہیں ہے وہ پرُامن طریقے سے احتجاج کرتےہیں۔ وہ وزیراعلیٰ کے عہدے پر فا ئز انہیں اس طرح کی باتیں نہیں کرنی چاہیے ۔ بی جے پی والوں کو پتہ ہے کہ ترقیاتی کاموں پر انہیں ووٹ ملنے والا نہیں ہے ۔ اس لئے وہ مذہب کے نام پر سیاست کرکے لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں اور ووٹ حاصل کرتے ہیں۔ اس سے زیادہ افسوس کی بات اور کیا ہو سکتی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ سمیت بی جے پی کے تمام رہنماؤں کو دہلی کے عوام کا احترام کرنا چا ہیے۔دہلی کے عوام احتجاج کررہے ہیں غنڈہ گردی نہیں کہ مظاہرین کو مارنے کی بات کی جائے۔
ممتابنرجی نے کہا کہ مذہب اور نفرت کی سیاست آخرکب تک چلے گی۔ بی جے پی والے ترقی کے دعویٰ کرتے ہیں۔ ترقی کے نام پر ووٹ کیوں نہیں مانگتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اگر آپ نے ملک کو ترقیوں کی بلندیوں تک پہنچایا ہے تو پھر ڈر کس بات کی۔ ترقی کے نام پر انتخاب لڑین اور دہلی اسمبلی انتخابات جیت کر دکھائیں۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہاکہ فرقہ پرستی کی سیاست ہمشیہ کامیاب نہیں ہوتی ہے لیکن بی جے پی کے پاس اس کے علاوہ کوئی دوسرا منصوبہ ہی نہیں ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اگر چند لوگ پرُامن احتجاج کررہے ہیں تو اس میں مسئلہ کیا ہے ۔انہیں پریشان کرنے کی ضرورت کیا ہے۔لیکن چند لوگوں پرُامن احتجاج کرنے والوں کو گولی مارنے کی بات کرتے ہیں۔ یہ غلط ہے ۔اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے۔
واضح رہے کہ آئندہ آٹھ فروری کو دہلی کے 70 سیٹوں پر اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔حکمراں جماعت عاپ سمیت تمام سیاسی جماعتیں زورشور سے انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔