مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے یوم بین الاقوامی مادری زبان کے موقع پر منعقد تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'بھارت کو کامیاب اور ترقی یافتہ بنانے کے لئے ہمیں شہریت ترمیمی ایکٹ مخالف متحد بھارت بنانے کی ضرورت ہے۔'
انہوں نے کہاکہ ایک ایسا بھارت بنانے کی ضرورت ہے جہاں تمام مذاہب کے لوگ مل جل کر خوشی خوشی زندگی گزار سکے ۔ تمام مذاہب کے لوگوں کو یکساں آزادی حاصل ہونی ہوچاہئے ۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ ایک ایسا ملک جہاں تمام لوگوں کو اپنی شہریت ثابت کرنے کے لئے دباؤ نہ ڈالا جائے
واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ کی منظوری کےبعد وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں نئے قانون کے خلاف تحریک چلا رہی ہیں۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ نے ارکان اسمبلی کوریاست کے تمام 294 اسمبلی حلقوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف تحریک چلانے کی ہدایت دی۔
دہلی کے شاہین باغ کی طرح کولکاتا کے پارک سرکس میں گزشتہ ڈیڑھ مہینوں سے شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آ رسی کے خلاف خواتین کا احتجاج جاری ہے۔ سی اے اے کے خلاف جاری احتجاج میں شامل خواتین کا کسی بھی سیاست جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔