حکمراں جماعت ترنمول کانگریس جہاں ایک طرف تمام اسمبلی حلقوں میں اپنی جیت کا دعویٰ کررہی ہے تو دوسری جانب کانگریس، لیفٹ فرنٹ اور بی جے پی اپنی اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لیے مصروف ہے۔
شمالی 24 پرگنہ کے کھردہ سے ترنمول کانگریس کے امیدوار اور ریاستی وزیر شوبھن دیب چٹرجی نے کہاکہ عوام وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو چاروں سیٹز تحفے میں دیں گے'۔
ریاستی وزیر اور حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما شوبھن دیب چٹرجی نے کہاکہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ملک کی سب سے کامیاب خاتون سیاسی رہنما ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ممتا بنرجی نہ صرف بنگال بلکہ ملک کی دوسری ریاستوں میں یکساں مقبول ہیں اور اسی وجہ سے وہاں کے لوگ ان کی (ممتابنرجی) کی سیاسی جماعت ترنمول کانگریس کا دل کھول کر استقبال کر رہے ہیں۔'
ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی عوام کے لیے فلاح و بہبود کی خدمات کے سبب ان کی پارٹی کو ضمنی انتخابات میں سو فیصد کامیابی ملے گی۔ چاروں سیٹوں پر یکطرفہ جیت ملےگی۔ ممتابنرجی کی عوامی مقبولیت کے سبب ریاست سے اپوزیشن پارٹیوں کا صفایا ہو چکا ہے۔
کھردہ سے ترنمول کانگریس کے امیدوار اور ریاستی وزیر شوبھن دیب چٹرجی نے کہاکہ عوام وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو چاروں سیٹز تحفے میں دیں گے'۔
ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ بی جے پی بچی ہوئی ہے لیکن اس مرتبہ کے ضمنی انتخابات میں ان کا بھی صفایا ہونا تقریباً طے ہو چکا ہے۔
- مزید پڑھیں: شمالی 24 پرگنہ: تنخواہ میں اضافہ سمیت متعدد مطالبات پر صفائی ملازمین کی ہڑتال
- ضمنی انتخابات میں ترنمول کانگریس کی جیت یقینی ہے: رفیق الاسلام
واضح رہے کہ مغربی بنگال کے چار اسمبلی حلقوں شمالی 24 پرگنہ کے کھردہ، جنوبی 24 پرگنہ کے گوسابا آئی لینڈ، ندیا کے شانتی پور اور کوچ بہار کے دن ہاٹا میں 30 اکتوبر کو ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔'