ETV Bharat / state

'بنگال کو ریاست کے حق سے محروم کرنے کی سازش'

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مغربی بنگال کا نام تبدیل کرنے کی تجویز کو مرکزی حکومت کے ذریعہ خارج کیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے اسے ریاست کو اس کے حق سے محروم کرنے کی سازش قراردیا۔

'بنگال کو ریاست کے حق سے محروم کرنے کی سازش'
author img

By

Published : Jul 6, 2019, 3:39 PM IST

ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی رہنماؤں کے ایک گروپ نے اس کی مخالفت کی ہے اور اس کا مقصد بنگال کو محروم کرنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ' میں 2003سے ہی کوشش کررہی ہوں مگر یہ نہیں ہوسکا ہے۔آخر بنگال کو کیوں محروم کیاگیا ہے۔ تمام زبانوں کا احترام کیا جانا چاہیے'۔

بی جے پی رہنماؤں کے ایک گروپ نے نام تبدیل کرنے کی تجویز کی مخالفت کی۔یہ سیاسی بنیاد پر کیاگیا ہے۔ہم نے اس سے متعلق ایک خط لکھاہے۔ مگر وزارت داخلہ سے اس سلسلے میں اب تک کوئی جواب نہیں آ یا ہے۔

خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیرا عظم مودی کو خط لکھتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال کا نام تبدیل کرکے بنگلا کرنے کی تجویز کی تکنیکی ہے۔

انہوں نے وزیر اعظم سے قانونی ترمیم کرنے کیلئے پارلیمنٹ میں کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔اس سلسلے میں جلد سے جلد کوئی قدم اٹھانے کی اپیل کی گئی ہے۔

گزشتہ روز بدھ کے دن پارلیمنٹ میں ایک سوال کے جواب میں نتیانند رائے نے کہا کہ نام تبدیل کرنے کا مسئلہ کوئی آسان نہیں ہے۔

یہ آئینی ترمیم کا متقاضی ہے اور تمام فیکٹر اور اسٹاک ہولڈر سے بات چیت کرنے کے بعد ہی کیا جاسکتا ہے۔

26 جولائی 2018 کو بنگال اسمبلی نے اتفاق رائے سے ریزولیشن پاس کر تے ہوئے بنگلہ، ہندی اور انگریزی میں مغر بی بنگال کانام تندیل کرکے بنگلہ میں کرنے کی تجویز وزارت داخلہ کو بھیجی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.