مغربی بنگال کے سکرٹریٹ بلڈنگ سے موصولہ اطلاع کے مطابق پر ولیا ضلع کے پولیس سپرٹینڈنٹ آکاش مگوریا کاتبادلہ کردیا گیا ہے ۔
آکاش مگوریا کی جگہ جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے ڈائمنڈ ہاربر پولیس ہیڈکوارٹرکے سربراہ کو پرولیا ضلع کے پولیس سپر ٹینڈینٹ مقرر کیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق آکاش مگورویا کو اسپیل ٹاسک فورس کے ایس پی بنایا گیا ہے۔نئے پولیس سپرٹینڈنیٹ کو جلد سے جلد عہدہ سنبھالنے کے لیے پورٹنگ کرنے کو کہا گیاہے۔
پرولیا ضلع پولیس ہیڈکوراٹر سے موصولہ اطلاع کے مطابق آ کاش مگورایا کا تبادلہ ایک روٹین تبادلہ ہے ۔ اس پر زیادہ بحث بازی کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔
غور طلب ہے کہ گزشتہ 23 اکتوبر کو بھی پرولیاکے اعلیٰ پولیس اہلکار چندر شیکھربدھیان کا بھی اسی طرح تبادلہ کردیا گیا تھا۔ان کی جگہ پرمناک دتہ کو پولیس سپر کے عہدے پر فا ئز کیا گیا تھا۔
پرولیا ضلع کے پولیس سپرکے تبادلے کو کانگریس کے رہنما کی گرفتار ی سے جڑا جارہا ہے۔ لیکن پولیس انتظامیہ نے تمام باتوں کو ماننے سے بالکل انکار کردیا ہے ۔