کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے جادو پور میں جاری دہلی کیپیٹلس کی تربیتی کیمپ کے دوران رکن پارلیمان اور اداکارہ نصرت جہاں نے سوروگنگولی سے ملاقات کی۔سابق کرکٹر پر بننے والی بائیوپک پر تنادلہ خیال کیا۔سوروگنگولی نے بھارتی کرکٹ کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی۔ کولکاتا میں 2023 کے آئی پی ایل کی تیاریوں میں مصروف دہلی کیپٹلس نے تربیتی کیمپ کا اختتام کیا۔ پریکٹس کے بعد جادو پور یونیورسٹی کے گراؤنڈ پر دہلی کیپیٹلس کے ڈائریکٹر سورو گنگولی اور ٹالی ووڈ کی مشہور اداکارہ و رکن پارلیمان نصرت جہاں کی ملاقات ہوئی۔
گراونڈ پر پرنس آف کولکاتا سوروگنگولی نے رکن پارلیمان نصرت جہاں اور اداکار یش داس گپتا سے بھی کچھ دیر بات چیت کی۔اداکارہ و رکن پارلیمان نصرت جہاں نے سوروگنگولی پر بننے والی بائیوپک کو لے کر بات چیت کی۔ رکن پارلیمان اداکارہ نصرت جہاں نے کہا کہ ملاقات خالصتاً ذاتی تھی۔دادا کی بائیوپک پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔اس سے زیادہ کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔اکثر وبیشتر ان سے ملاقات ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:WTC Final Berth نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سری لنکا کو شکست، بھارت ورلڈ ٹیسٹ چمپین شپ کے فائنل میں
دہلی کیپٹلس کے ڈائریکٹر سوروگنگولی نے کہاکہ ان کی ٹیم کی تایری اچھی چل رہی ہے۔ٹیم نوجوان کھلاڑیوں سے شاندار کارکردگی کی توقع کی جاسکتی ہے۔کیمت کے ختم ہونے کے بعد ہی کپتان کے بارے میں بات چیت کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹی20 اور ٹسٹ کرکٹ سے کھلاڑیوں پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ مختصر اور طویل فارمیٹ کے لئے کتنی اور کس طرح کی تیاری کی ہے۔آئی پی ایل کے فورا بعد ہی بھارتی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ ٹیسٹ چمپئن کا فائنل کھیلنا ہے امید کرتے ہیں ٹرافی ہماری ہوگی۔