ETV Bharat / state

’ممتابنرجی پر نچلے درجہ کی سیاست کرنے کا الزام’

author img

By

Published : Oct 22, 2020, 8:39 PM IST

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر چودھری نے گورکھا جن مکتی مورچہ کے رہنما بمل گورنگ کے ساتھ ممتا بنرجی کے اتحاد کرنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں برقرار رہنے کے لیے ممتا بنرجی نچلے درجہ کی سیاست کر رہی ہیں۔

Mamata Banerjee accused of engaging in low-level politics
’ممتابنرجی پر نچلے درجہ کی سیاست کرنے کا الزام’

ادھیر چودھری نے ممتا بنرجی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’قبل ازیں انہوں نے اقتدار پر فائز ہونے کےلیے چھاتر دھر مہتو اور کشن جی کی مدد لی تھی اور اب بنگال میں کھوئی ہوئی سیاسی زمین حاصل کرنے کےلیے ممتا بنرجی نے بمل گورنگ کے ساتھ اتحاد کیا ہے‘۔

شمالی بنگال میں ترنمول کانگریس کی مقبولیت میں کافی کمی آئی ہے اور یہاں ممتا بنرجی کی گرفت کمزور ہوئی ہے جس کے بعد انہوں بمل گورنگ کے ساتھ اتحاد کرلیا۔ علیحدہ گورکھا لینڈ کا مطالبہ کرنے والے بمل گورنگ کئی معاملات میں پولس کو مطلوب ہیں اور ان کی کولکاتا آمد پر سبھی حیرت زدہ رہ گئے تھے۔

بمل گورنگ نے کولکاتا آمد کے بعد این ڈی اے سے علیحدگی اور ترنمول کانگریس کے ساتھ نئے اتحاد کا اعلان کیا جس کے بعد بنگال کی سیاست میں ہلچل مچ گئی۔

اپوزیشن کی جانب سے ممتا بنرجی پر بنگال کو تقسیم کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔ پردیش کانگریس کے صدر ادھیر چودھری نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی اقتدار پر دوبارہ قبضہ جمانے کےلیے بمل گورنگ کی مدد لے رہی ہیں جبکہ ممتا بنرجی کو اس کےلیے بنگال کے عوام کو جواب دینا پڑے گا۔

گورکھا جن مکتی مورچہ کے رہنما بمل کے ساتھ 2021 کے اسمبلی انتخابات میں اتحاد کا اعلان کرنے پر ادھیر چودھری نے ممتا بنرجی سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم ممتا سے جاننا چاہتے ہیں کہ کیا وہ گورکھا لینڈ کی حمایت کر رہی ہیں؟‘

واضح رہے کہ دارجلنگ کے کچھ جماعتیں گزشتہ کئی برسوں سے علیحدہ گورکھا لینڈ کا مطالبہ کرتی آرہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.