ETV Bharat / state

مغربی بنگال :کرسمس کے موقع پر پارک اسٹریٹ میں سخت سکیورٹی انتظامات

کورونا وائرس کے مدنظر کولکاتا پولیس نے کرسمس کے موقع پر پارک اسٹریٹ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں اضافی اہلکاروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارک اسٹریٹ میں سخت سکیورٹی انتظامات
پارک اسٹریٹ میں سخت سکیورٹی انتظامات
author img

By

Published : Dec 23, 2020, 3:52 PM IST

مغربی بنگال میں ایک بار پھر تہواروں کا موسم شروع ہو چکا ہے، لیکن اس بار کورونا وائرس کے قہر کی وجہ سے تہواروں کی رونق میں کمی صاف نظر آرہی ہے۔

پارک اسٹریٹ میں سخت سکیورٹی انتظامات
ریاست میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے، لیکن خطرہ پھر بھی برقرار ہے۔اسی کے مدنظر کولکاتا پولیس نے کرسمس کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کولکاتا پولیس کے مطابق پارک اسٹریٹ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں خصوصی سکیورٹی انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی پر روک لگائی جا سکے۔پارک اسٹریٹ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں دس سے زائد واچ ٹاور لگاے جائیں گے تاکہ بھیڑ پر نظر رکھی جا سکے۔کولکاتا پولیس نے کہا کہ دارالحکومت کولکاتا کے پارک اسٹریٹ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں تقریباً بارہ سو سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ بیس سے زائد پولیس موبائل کا استعمال کیا جائے گا تاکہ دیر رات تک موٹر سائیکل سوار منچلوں پر قابو پایا جا سکے۔

واضح رہے کہ کرسمس کے موقع پر پارک اسٹریٹ اور اس کے اطراف میں بڑے پیمانے پر بھیڑ ہوتی ہے۔لوگ ساری رات جشن مناتے ہیں۔

غور طلب ہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے پانچ لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ اس وباء سے اب تک ساڑھے آٹھ ہزار لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.