ETV Bharat / state

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء پر پولس کی زیادتی کے خلاف احتجاج

جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے طلباء پر پولس کی زیادتی اور شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف آج کلکتہ میں طلباء کی بڑی تنظیموں نے دھرم تلہ کے شہید مینار سے مرلی دھر سین میں واقع بی جے پی کے ریاستی دفتر تک احتجاجی جلوس نکلا۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء پر پولس کی زیادتی کے خلاف احتجاج
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء پر پولس کی زیادتی کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Dec 21, 2019, 10:47 PM IST

اس موقع پر بڑی تعداد میں پولس اہلکار تعینات تھے۔بی جے پی کے ریاستی صدر دفتر کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے اور بریگیڈ لگائے گئے ہیں۔اس جلوس میں مغربی بنگال کے جادو پور یونیورسٹی، پریڈنسی یونیورسٹی، عالیہ یونیورسٹی اور کلکتہ یونیورسٹی کے طلباء شریک ہورہے ہیں۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء پر پولس کی زیادتی کے خلاف احتجاج
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء پر پولس کی زیادتی کے خلاف احتجاج

جلوس کے شرکاء بی جے پی کے دفتر تک پہنچنے کی کوشش کررہے تھے مگر پولس نے راستے میں انہیں روک دیا۔یہ جلوس شہیدمینار سے بی جے پی دفتر تک پہنچنا تھا مگر پولس نے مظاہرین کے راستے کو موڑ دیا۔

ابھی بھی بڑی تعداد میں طلباء مہاجتی سدن کے باہر جمع ہیں۔طلباء کے احتجاج کے وجہ سے مرکزی کلکتہ میں ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا۔شیام بازار، سنٹرل ایونیو، کالج اسٹیٹ اور دیگر مقامات پر ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا۔

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے طلباء کے احتجاج پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بی جے پی کے دفتر کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو برے انجام کا سامنا ہوگا۔

بی جے پی رہنما دیوجیت سرکار نے کہا، ایک جمہوری ملک میں، کوئی بھی جمہوری طریقے سے آگے بڑھ سکتا ہے۔ لیکن جس طرح سے اس جلوس کو بھڑکایا جارہا ہے، ہمارے لیڈروں کی تضحیک کی جائے یہ ناقبل قبول ہے۔

جلوس کے شرکاء نے کئی مرتبہ بریگیڈ کو توڑ کر بی جے پی کے دفتر تک پہنچنے کی کوشش کی مگر پولس نے انہیں کامیاب نہیں ہونے دیا۔بی جے پی لیڈروں نے بعد میں ایک اور ریلی نکالی اور کہا کہ لوگ اس بل کو جانے بغیر مخالفت کررہے ہیں۔

شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف تحریک کا دائرہ ملک بھر میں پھیل گیاہے۔ شمال مشرق خطہ، اترپردیش ، کرناٹک ،منگلور میں احتجاج کے دوران پولیس کی فائرنگ میں اب تک متعدد افراد کی موت ہوچکی ہے۔

لیکن مغربی بنگال میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی کے خلاف جاری عوامی احتجاج کے دوران عوام پرُامن احتجاج کررہے ہیں ۔ اب تک کہیں سے بھی کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

شمال مشرق خطہ، اترپردیش ، کرناٹک ،منگلور ، دہلی اور بہار میں بے قابو حالات پر قابو ہانے کے بجائے بی جے پی کے کئی اعلیٰ رہنما ؤں نے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو ہدف تنقید بنانے میں مصروف ہیں۔

ریاست میں جاری مظاہرے کے سبب مشرقی ریلوے نے سیالدہ اور ہوڑہ سے روانہ ہونے والی متعدد ٹرینوں کو منسوخ کرنے اعلان کردیا ہے۔

متعدد ٹرینوں کی معطلی کے سبب مسافروں کو بڑی دشواریوں کاسامنا کرناپڑرہاہے۔ مسافر پلیٹ فارموں پر رات گزارنے پر مجبور ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.