کولکاتا:مرکز کی 'امرت بھارت اسٹیشن اسکیم' کے تحت ہندوستان بھر میں کئی اسٹیشنوں کے چہرے کو بدلنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ مرکز نے کل 1275 ریلوے اسٹیشنوں کی فہرست شائع کی ہے۔ اس میں سے صرف مغربی بنگال میں 94 ریلوے اسٹیشن ہیں۔
بنگال کے کون سے اسٹیشنوں کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا؟
مرکز نے اس میں سے صرف مغربی بنگال میں 94 ریلوے اسٹیشنوں کی مرمت،تجدیدکاری کرنے کا فیصلہ کیا ہےجن میں بردوان، رامپورہاٹ، بولپور، نودویپ دھام، کھگراگھاٹ، کٹوا، تارکیشور، شیوراپھولی، بالی، عظیم گنج، ڈنکونی، سیتھیا، چندن نگر، امبیکا کلنا، سیالدہ، کرشنا نگر، کلیانی، شانتی پور، کیننگ، چاندپارہ، سونار پور، بہرام پور کورٹ، بیتھواد ، کلیانی گھوشپارہ، نئی ہٹی، بیرک پور، دم دم جنکشن، گیدے، انڈال، سیتارام پور، پانڈویشور، سیوڑی، پاناگڑھ، مالدہ ٹاؤن، نیو فرکا، دھولیان گنگا، جنگی پور روڈ، نیو علی پور، دلگاؤں، ہاسی مارا، دن ہاٹا، نیو مالگ جنکشن، روڈ، دھوپ گوڑی، فالاکاٹا، کامکشائی گوڑی، بنناگوڑی، مالدہ کورٹ، کالیا گنج، ہلدی باڑی، ویلوکاروڈ، الوباری، جلپائی گوڑی، ڈالکھولا، ہریش چندر پور، سمسی، پرولیا، بنکوڑا، آدرا، بشنو پور، باربھوم، برن پور، گڑبی جتھارا، پاڑاکونا روڈ ، شالبونی، مدھو کنڈا، اندول، بیلڈا، دیگھا، ہلدیہ، ہجلی، جھارگرام، کھڑگپور، میچیڈا، مدنی پور، پنشکورا، تملوک، جھلیڈا، سوئیسہ، ٹولن، بگنان، الوبیڑیا، گوسیگاؤں ہاٹ، شالیمار، ہاوڑہ، علی پور دوار جنکشن، نیو ، نیو جلپائی گوڑی، آسنسول، بندیل، ہاوڑہ، کولکاتا ٹرمینل شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Budget 2023 For Digitization of Judiciary ای کورٹس کے لیے سات ہزار کروڑ روپے کا بجٹ
اسٹیشنوں پر فراہم کی جانے والی خدمات کو مزید بہتر بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مرکز کی اسکیم میں مسافروں کے آرام کے لئے روف پلازہ کی تعمیر کا بھی ذکر ہے۔ اگر ضروری ہوا تو اسٹیشن میں کچھ چیزیں تبدیل کی جائیں گی۔ اسٹیشن کے داخلی دروازے پر مناسب جگہ فراہم کی جائے گی۔ پلیٹ فارم کو ہر صورت میں خوبصورت بنانے کا اعلان کیا گیا ہے