ETV Bharat / state

Anish Khan Murder Case: انیس خان قتل کیس سی بی آئی کے حوالے نہیں کیا جائے گا

author img

By

Published : Jun 21, 2022, 5:50 PM IST

کلکتہ ہائی کورٹ نے ایس آئی ٹی کی تحقیقات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انیس خان کی غیر فطری موت کے معاملے کو سی بی آئی کے حوالے کرنے سے انکار کیا ہے۔ Calcutta High Court on Anish Khan Murder Case

Anish Khan Murder Case
انیس خان کی موت کے معاملے کو سی بی آئی کے حوالے نہیں کیا جائےگا

مغربی بنگال: کلکتہ ہائی کورٹ میں عالیہ یونیورسٹی کے سابق طالب علم اور متعدد تحریکوں میں شامل رہے انیس الرحمن خان کی پُراسرار موت کے معاملے کے فیصلے کو لے کر سماعت ہوئی۔ کورٹ کے جسٹس راج شیکھر منتھا نے سماعت کے دوران کہا کہ ایس آئی ٹی نے تمام جانچ کے بعد ہی چارج شیٹ داخل کیا ہے۔ جانچ پر اعتماد کیا جا سکتا ہے۔Anish Khan Murder Case

مقتول انیس الرحمن کے والد سالم خان کے وکیل کوستو چکرورتی نے کہا کہ کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی شام تک موصول ہو جائے گی۔ اس کے مشاہدے کے بعد ہی اس ضمن میں واضح طور پر کچھ کہا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے کی کاپی دیکھنے کے بعد ہی اس معاملے کو اگلی بینچ تک لے جانے پر غور فکر کیا جائے گا۔ ہم شروع سے ہی سی بی آئی کی جانچ کا مطالبہ کرتے آ رہے ہیں اور آگے بھی کریں گے۔Anish Khan Murder Case

انیس خان کے والد سالم خان نے کہا کہ انہیں قانون پر بورا بھروسہ ہے۔ سی بی آئی جانچ کے مطالبے پر قائم ہیں۔ اس معاملے میں پولیس کا کردار مشکوک ہے۔ ایس آئی ٹی، اعلیٰ پولیس افسران پر مشتمل ہے۔ اس پر کیسے بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔Anish Khan Murder Case

یہ بھی پڑھیں؛ Anish khan Death Case: 'انیس خان قتل معاملہ میں ایس آئی ٹی کی چارج شیٹ سے کوئی امید نہیں'

واضح رہے کہ رواں سال 18 فروری کو مغربی بنگال کے ہوڑہ ضلع کے مسلم اکثریتی علاقہ آمتا میں تین منزلہ عمارت کے نیچے انیس خان کو مردہ پایا گیا تھا۔ والد سالم خان نے الزام لگایا تھا کہ چار لوگ پولیس کے لباس میں گھر میں داخل ہوئے تھے۔ انہوں نے ہی انیس خان کو چھت سے نیچے پھینکا ہے۔ وہیں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ فی الحال کلکتہ ہائی کورٹ میں معاملہ زیر سماعت ہے۔Anish Khan Murder Case

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.