سیف حسن کو وطن لوٹنے کے وقت کولکاتا کے نیتاجی سبھاش چندربوس انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر پکڑا گیا اور ان پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ حسن بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور بیک اپ اوپنر بھارت دورے پر آئے تھے۔
بھارت کی میزبانی میں ہوئی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں مہمان ٹیم 0-2 سے ہار گئی تھی۔ اس سیریز کا دوسرا میچ دونوں ٹیموں کے لیے تاریخی تھا جسے پہلی بار گلابی گیند سے ڈے نائٹ شکل میں کھیلا گیا تھا۔
سیف اگرچہ ہاتھ میں چوٹ کی وجہ سے كولكاتا میں ہوئے ڈے نائٹ ٹیسٹ میں نہیں کھیل سکے تھے، لیکن سریز ختم ہونے کے بعد بھی وہ ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کے ساتھ یہاں رک گئے جبکہ ان کا چھ ماہ کا ویزا پہلے ہی ختم ہو گیا تھا۔
غور طلب ہے کہ بنگلہ دیشی کرکٹر دوسرے میچ کے اختتام کے دن ہی مختلف گروپ میں وطن واپس آئے تھے۔ یہ میچ ڈھائی دن سے بھی کم وقت میں ختم ہو گیا تھا جسے بنگلہ دیش نے اننگز اور 46 رنز سے گنوایا تھا۔
بنگلہ دیش کی باقی ٹیم اور سیف کو پیر کو وطن لوٹنا تھا لیکن نوجوان کھلاڑی کو دم دم ہوائی اڈے پر زیادہ وقت رکنے کے الزام میں پکڑ لیا گیا۔ سیف کے پاس جون میں جاری بھارتی ویزا ہونے کے سبب باقی کھلاڑیوں کی طرح بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے انہیں نیا ویزا جاری نہیں کیا تھا۔