مغربی بنگال ریاستی کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی پالیسی پر شروع سے تنقید کی جاتی رہی ہے۔
ترنمول کانگریس اور بی جے پی دونوں ایک ہی سکے کے دو پہلو ہے یہ دونوں سیاسی جماعتیں کہتی کچھ ہیں اور کرتی ہیں کچھ۔ ان پر کون بھروسہ کرے گا۔
ایک طرف حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے چند رہنما گورنر جگدیپ دھنکر کو ہٹانے کے لئے صدرِ جمہوریہ ہند کو خط لکھتے ہیں دوسری طرف پارٹی کی سربراہ ممتا بنرجی خود گورنر سے ملاقات کرنے کے لئے راج بھون چلی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی پالیسی صحیح نہیں ہے۔ اگر ترنمول کانگریس نے گورنر جگدیپ دھنکر کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے لئے صدر جمہوریہ ہند کو خط لکھا تو پھر ان سے ملاقات کرنے کی کیا ضرورت آ پڑی۔
اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی گورنر جگدیپ دھنکر سے خوفزدہ ہیں۔
سمجھوتے کے ارادے سے ہی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی راج بھون میں گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور گورنر جگدیپ دھنکر کے درمیان گھنٹوں تک بات چیت ہوئی۔
دونوں کے درمیان کس موضوع پر اتنی دیر تک بات چیت ہوئی کسی کو کچھ بھی معلوم نہیں۔
لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے حامیوں پر جلسے سے پہلے بینر، پوسٹر پھاڑ ڈالے۔
ترنمول کانگریس کے حامیوں کے خلاف تھانے میں شکایت درج کرائی گئی ہے لیکن اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ممتا بنرجی نے اعلیٰ رہنماؤں کو منانے کی ذمہ داری سونپی