ETV Bharat / state

ابھیجیت بنرجی کی 22 اکتوبر کو کولکاتا آمد

author img

By

Published : Oct 16, 2019, 9:37 PM IST

معیشت کے شعبے میں نوبل انعام حاصل کرنے والے ابھیجیت ونائک بنرجی 22 اکتوبر کو کولکاتا پہنچیں گے اور اپنی والدہ و بھائی سے ملاقات کریں گے۔ قبل ازیں وہ وہ دہلی میں ایک تقریب میں شرکت کریں گے جہاں وہ اپنی ایک کتاب کا رسم اجرا بھی انجام دیں گے۔

ابھیجیت بنرجی کی 22 اکتوبر کو کولکاتا آمد

ماہر معاشیات ابھیجیت بنرجی 22 اکتوبر کو کولکاتا پہنچ کر والدہ اور بھائی سے ملاقات کریں گے اور اگلا دن وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ گذاریں گے۔

اس بات کی اطلاع ابھیجیت بنرجی کے بھائی انیردھ بھاسکر بنرجی نے دی۔

قبل ازیں ابھیجیت بنرجی دہلی میں اپنی دوسری کتاب "گڈ اکنامکس فار یارڈ ٹائمس، بیٹر انسر ٹو آور بگیسٹ پرابلم" کا اجرا کریں گے۔

انیردھ نے مزید بتایا کہ ابھیجیت کا یہ پروگرام نوبل انعام حاصل کرنے سے قبل ہی طئے پاچکا تھا۔

ابھیجیت بنرجی کی والدہ نرملا بنرجی نے کہا کہ نوبل انعام جیتنے کے بعد سے ہی میں اپنے بیٹے کا خیر مقدم کرنے کی منتظر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ابھیجیت کے والد باحیات ہوتے تو وہ بہت خوش ہوتے۔

دوسری جانب ریاستی حکومت کی جانب سے بھی ابھیجیت بنرجی کا خیرمقدم کرنے کے لیے تقریب منعقد کی جائے گی۔ تقریب میں نوبل انعام یافتہ و ماہر معاشیات امرتیہ سین بھی شرکت کریں گے۔

Intro:معیشت کے شعبے میں نوبل انعام یافتہ ابھیجیت وینائک بنرجی آئندہ ہفتہ کولکاتا تشریف لا رہے ہیں وہ کولکاتا میں اپنی والدہ اور بھائی سے ملاقات کریں گے اس سے پہلے وہ دہلی جائیں گے وہاں اپنی کتاب کا رسم اجرا کریں گے.

Body:آئندہ 22 اکتوبر کو نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات ابھیجیت بنرجی کولکاتا آ رہے ہیں نوبل انعام جیتنے کے بعد وہ اپنی والدہ اور بھائی سے ملاقات کرنے آ رہے ہیں 23 اکتوبر کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزاریں گے اس کی اطلاع ان کے بھائی انیردھ بھاسکر بنرجی نے دی ہے جمع کے روز ابھیجیت بنرجی ہندوستان پہنچے رہے ہیں دہلی میں اپنی دوسری کتاب "گڈ اکنامکس فار یارڈ ٹائمس، بیٹر انسر ٹو آور بگیسٹ پرابلم" کا اجرا کریں گے. انیردھ نے مزید بتایا کہ نوبل انعام پانے سے قبل ہی یہ پروگرام طے تھا. انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات ان سے ابھیجیت بنرجی سے بات ہوئی تھی انہوں نے کہا تھا کہ وہ دہلی کتاب کے رسم اجرا کے پروگرام میں شرکت کریں گے اور اس، کے بعد ان کے کچھ پہلے سے طے شدہ پروگرام ہیں اس کے بعد وہ 23 اکتوبر کو اپنے گھر پہنچیں گے. ابھیجیت بنرجی کی والدہ نرملا بنرجی نے کہا کہ نوبل انعام جیتنے کے بعد سے ہی میں اپنے بیٹے کا خیر مقدم کرنے کی منتظر ہوں اس کے والد باحیات ہوتے تو وہ بہت خوش ہوتے میں اس کا انتظار کر رہی ہوں ہم نے ابھی تک اس کے نوبل انعام جیتنے کا جشن نہیں منایا ہے وہ گھر آئے اس کے بعد ہم جشن منائیں گے دوسری جانب ریاستی حکومت کی جانب سے بھی ابھیجیت بنرجی کا خیر مقدم کرنے کے لئے تقریب منعقد کی جائے گی ذرائع کے مطابق اس تقریب میں نوبل انعام یافتہ ایک اور ماہر معاشیات امرتیہ سین بھی شرکت کریں گے.

Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.