ETV Bharat / state

Heavy Rain in Garhwal گڑھوال ڈویژن میں شدید بارش، اب تک 04 افراد ہلاک، 13 لاپتہ - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

گڑھوال ڈویژن میں کل ملاکر 4 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ جن میں سے پوڑی ضلع میں 01، ٹہری میں 02 اور دہرادون ضلع میں 01 شخص کی موت ہوئی ہے۔ Rain in Garhwal division

گڑھوال ڈویژن میں شدید بارش، اب تک 04 افراد ہلاک، 13 لاپتہ

author img

By

Published : Aug 22, 2022, 9:06 AM IST

دہرادون: اتراکھنڈ میں ہفتہ کو بہت زیادہ بارش کی وجہ سے چار لوگوں کی موت ہو گئی، جب کہ 13 اب تک لاپتہ ہیں۔ گڑھوال ڈویژن کے کمشنر سشیل کمار نے اتوار کو دیر گئے کہا کہ دہرادون، ٹہری اور پوڑی گڑھوال اضلاع میں گزشتہ رات کی موسلادھار بارش سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگانے کے لیے تلاش اور سرچ کا کام ابھی بھی جاری ہے۔ Heavy Rain in Garhwal division so far 04 people dead 13 missing

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ ڈویژن میں کل ملاکر 4 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ جن میں سے پوڑی ضلع میں 01، ٹہری میں 02 اور دہرادون ضلع میں 01 شخص کی موت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل ملاکر 13 افراد لاپتہ ہیں۔ کمشنر کے مطابق ضلع ٹہری سے 06 اور دہرادون ضلع سے 07 لوگ لاپتہ ہیں۔ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ دہرادون میں 12 لوگ زخمی ہیں، جن کا علاج کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جانوروں کا مجموعی نقصان 63 ہے۔ 08 مکانات مکمل اور 44 مکانات کو جزوی طورپر نقصان پہنچا ہے۔ Heavy rain in Garhwal

انہوں نے کہا کہ پیدل سڑکوں، پینے کے پانی کی لائنوں اور امرت سروور اور ریاستی املاک کو نقصان پہنچا ہے جن کا محکمہ ریونیو کی ٹیم جائزہ لے رہی ہے۔ ہاؤس گرانٹ، ایکس گریشیا گرانٹ اور پراپرٹی ری کنسٹرکشن گرانٹ کے حوالے سے تحقیقات کے بعد متاثرہ افراد کو معاوضہ دینے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

مسٹر کمار نے بتایا کہ ریاست کا ایک ہیلی کاپٹر بچاؤ کے کام میں لگا ہوا ہے۔ این ڈی آر ایف کے 39 اہلکاروں کے علاوہ ایس ڈی آر ایف کے 64 اہلکار، پولیس، ریونیو اور صحت کے محکموں کی ٹیمیں بچاؤ اور راحت کے کاموں میں مصروف ہیں۔ آفت سے ہونے والے زرعی نقصان کا جائزہ لینے کے لیے ایک ریونیو ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.