ETV Bharat / state

یوگی حکومت نے کانشی رام کالونی کو خالی کرنے کا حکم دیا

ریاست اترپردیش کی یوگی حکومت نے کانشی رام کالونی کے باشندوں کو سرکاری مکانات خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ جس سے یہاں افراتفری کا ماحول ہے۔

یوگی حکومت نے کانشی رام کالونی کو خالی کرنے کا حکم دیا
author img

By

Published : Aug 24, 2019, 9:33 AM IST

Updated : Sep 28, 2019, 2:04 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں غریب و ضرورت مندوں کے لیے سابق وزیراعلیٰ مایاوتی نے کانشی رام کالونی کی تعمیر کراکر بڑی تعداد میں غریب اور بے گھر افراد کو مکان تقسیم کیے تھے۔

یوگی حکومت نے کانشی رام کالونی کو خالی کرنے کا حکم دیا
یوگی حکومت نے کانشی رام کالونی کو خالی کرنے کا حکم دیا

اب حکومت کی تبدیلی کے بعد وہاں بنے 211 مکانوں کو خالی کرانے کے لیے یوگی حکومت کی جانب سے حکم جاری کیا گیا ہے۔ اس کالونی کے باشندوں کے مطابق آئے دن سرکاری افسران ان کے مکانوں پر پہنچ کر ان سے مکان خالی کرنے کے لیے دباو ڈال رہے ہیں۔ افسران کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ان 211 مکانوں کا ابھی پتہ نہیں ہوا ہے اس لیے یہ مکان خالی کرنا پڑے گا، جبکہ ان مکانوں میں قیام کر رہے افراد کا کہنا ہے کہ کئی مرتبہ وہ اپنے ضروری کاغذات لیکر متعلقہ محکموں میں گئے۔ لیکن ان سے کئی مرتبہ وعدے کیے گئے مگر ابھی تک کسی کا بھی پٹہ نہیں منظور کیا گیا، اور ان سے مکان خالی کرنے کے لئے کہا جا رہا ہے۔ افسران اب ان کے سازوسامان باہر پھینک کر بے گھر کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

سابقہ بی ایس پی حکومت کے دوران غریب، بے گھر اور ضرورت مندوں کے لیے کانشی رام کالونی تعمیر کرائی گئی تھی۔ جس کے سبب حکومت تبدیل ہونے کے بعد بی جے پی حکومت آئی اور وہاں کی یوگی حکومت نے کالونی کو خالی کرنے کا حکم دیا۔

ضلع انتظامیہ کے افسران کی دھمکیوں سے تنگ آکر کانشی رام کالونی کے باشندوں نے اپنے کنبوں کے ساتھ مسلم لیگ کی قیادت میں بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے ہیں۔ ساتھ ہی حکومت سے مکان خالی نہ کرانے کی اپیل کر رہے ہیں۔

Intro:اترپردیش کی یوگی حکومت نے دیا کاشی رام کالونی کے باشندوں کو سرکاری مکانات خالی کرنے کا حکم۔ گذشتہ بی ایس پی حکومت میں غرباء و بے گھر افراد کے لئے کاشی رام کالونی میں تعمیر کرکے کئے گئے تھے ضرورت مندوں کو مکان الاٹ۔ ضلع انتظامیہ کے افسران کی دھمکیوں سے تنگ آکر کاشی رام کالونی کے باشندے اپنے کنبوں کے ساتھ بیٹھے بھوک ہڑتال پر۔ حکومت سے لگا رہے ہیں مکان خالی نہ کرانے کی گہار۔

Body:وی او۔۱
ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں غرباء و بے گھر افراد کے لئے ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی نے کاشی رام کالونی کی تعمیر کراکر بڑی تعداد میں غریب اور بے گھر افراد کو مکان تقسیم کئے تھے۔ اب حکومت کی تبدیلی کے بعد وہاں بنے 211 مکانوں کو خالی کرانے کے لئے انتظامیہ کی تلوار لٹکنا شروع ہو گئی ہے۔ اس کالونی کے باشندوں کے مطابق آئے دن سرکاری افسران ان کے مکانوں پر پہنچ کر ان سے مکان خالی کرنے کے لئے بولتے ہیں۔ افسران کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ان 211 مکانوں کا ابھی پٹہ نہیں ہوا ہے اس لیے یہ مکان خالی کرنا پڑیں گے جبکہ ان مکانوں میں رہے افراد کا کہنا ہے کہ کئی مرتبہ وہ اپنے ضروری کاغزات لیکر متعلقہ محکموں میں گئے کہ ان کے پٹے منظور کئے جائیں۔ لیکن ان سے کئی مرتبہ وعدے کئے گئے مگر ابھی کسی کا بھی پٹہ نہیں کیا گیا اور ان کو مکان خالی کرنے کے لئے کہہ رہے ہیں۔ بار بار افسران ان کے سامان کو باہر پھینک کر بے گھر کرنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔ افسران کے اس رویہ سے تنگ آکر اب ان مکانوں کے باشندے مسلم لیگ کی قیادت میں بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے ہیں۔
بائٹ: فاروق میاں، ضلع صدر، مسلم لیگ
وی او۔۲
اس کالونی میں رہنے والے افراد کا کہنا ہے کہ سرکار اگر ان کو نئے مکان بناکر نہیں دے سکتی تو کم از کم ان کو وہاں سے نکالے نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جو ضروری دستاویزات جمع کرنا ہے وہ کر لے لیکن وہ یہاں کئی کئی سال سے رہ رہے ہیں۔ اس لئے ان کے مکان خالی نہ کرائے جائیں۔
بائٹ: ناظمہ
بائٹ: زیبا پروین
بائٹ: بابر
بائٹ: ریشما

Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ
Last Updated : Sep 28, 2019, 2:04 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.