ETV Bharat / state

مجبور افراد کو معاشی مدد کرنے کی ہدایت - Nobody should be hungry

ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ نے ریاست کے تمام مجبور افراد کو معاشی مدد کرنے کی ہدایت دی ہے۔

مجبور افراد کو معاشی مدد کرنے کی ہدایت
مجبور افراد کو معاشی مدد کرنے کی ہدایت
author img

By

Published : May 30, 2020, 10:15 PM IST

وزیراعلی نے کہا کہ اگر کسی مجبور شخص کے پاس راشن نہ ہو اسے کھانے کے لیے ایک ہزار روپے کی معاشی مدد فراہم کی جائے۔ ایسے لوگوں کے راشن کارڈ بھی بنوائے جائیں، جس سے انہیں باقائدگی سے غلہ اناج ملتا رہے۔ ہر حال میں یہ یقینی بنایا جائے کہ ریاست میں کوئی بھوکا نہ رہے۔

ریاست کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ہوم اونیش نے بتایا کہ وزیر اعلی نے سنیچر کو اپنے سرکاری گھر پر منعقدہ ایک اجلاس میں لاک ڈاؤن انتظام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی مجبور شخص کے سنگین طور سے بیمار ہونے کی صورت میں اگر اس کے پاس 'ایوشمان بھارت یوجنا' یا 'مکھیہ منتری جن اروگیہ یوجنا' کا کارڈ نہیں ہے تو اسے فورا مدد کے طور پر دو ہزار روپے دیے جائیں۔ ایسے مجبور شخص کی طبی سہولیات کا پورا انتظام کیا جائے۔

انہوں نے ہدایت دی کہ کسی مجبور شخص کی موت ہونے پر اس کے خاندان کو آخری رسومات کے لیے پانچ ہزار روپے کی معاشی مدد کی جائے۔

وزیر اعلی نے ہدایت دی ہے کہ ریاست کے سرحدی علاقہ میں کام گاروں کے لیے کھانہ اور پینے کے پانی کا انتظام ہونا چاہیے۔ اسی طرح ریاست کے دیگر ریاستوں کو جانے والے مزدوروں کے لیے بھی کھانے پینے کا انتظام کیا جائے۔ ریاست آنے والے کام گاروں مزدوروں کو قرنطینہ سنٹر لایا جائے۔ وہاں میڈیکل اسکریننگ میں صحت مند پائے گئے کام گاروں کو راشن کٹ مہیا کرائی جائے۔ پھر ہوم قرنطینہ کے لیے بھیجا جائے۔ بیمار لوگوں کے علاج کا انتظام کیا جائے۔ ہوم قرنطینہ کے دوران مزدوروں کو ایک ہزار روپے کا بھتا دیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.