ایس ایس پی آفس کے سامنے تینوں کو زہر کھاتا دیکھ آس پاس موجود لوگوں نے انہیں دین دیال اپادھیائے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ کے اہل خانہ پولیس سے ملزمین کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کررہے تھے۔
ان کا الزام تھا کہ پولیس ملزمین کے خلاف کاروائی کرنے سے ہچکچارہی ہے۔
پولیس کے مطابق اس نے اس ضمن میں اب تک وشال موریہ اور جمیل عالم نامی دو افراد کو گرفتار کیا ہے لیکن ایک دیگر ملزم اتکرش اب بھی گرفت سے باہر ہے اور کہا جا رہا ہے کہ یہی شخص متاثرہ کنبے کی خود سوزی کی کوشش کی وجہ ہے۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل متاثرہ کو تین افراد نے فلم میں کام دلانے کے بہانے ممبئی لے گئے تھے اور وہاں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
ایک دیگر رپورٹ کے مطابق ملزمین نے متاثرہ کے بھائی کا بھی قتل کردیا۔