اترپردیش 20 لاکھ سے زائد کووڈ ویکسین لگانے والی ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے۔ تمام اضلاع میں 60 برس سے زائد اور 45 برس سے 59 برس تک کی عمر کے بیمار افراد کو ویکسین دی گئی، ہفتہ کو 346 کووڈ ویکسینیشن سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں شام تک 22،984 لوگوں کو کووڈ ویکسین دی گئی۔
ریاست میں ، 14،85،447 افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ہے اور 5،29،142 افراد کو دوسری خوراک دی گئی ہے۔ اب تک کل 20،14،589 ویکسین کی خوراک دی گئی۔ یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ویکسین کی خوراک لینے والے تمام افراد مستحکم اور صحتمند ہیں۔ ہفتہ کو ویکسین کی خوراک لینے والوں کو دوسری خوراک 3 اپریل کو دی جائے گی۔ اگر کسی کو کوئی پریشانی ہو تو وہ ریاستی ہیلپ لائن نمبر 104 اور قومی ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔