ETV Bharat / state

مئو: زرعی قوانین کے خلاف نکالی گئی ٹریکٹر ریلی

سماج وادی پارٹی کی اپیل پر مئو ضلع کے مختلف گاؤں سے کاشتکاروں نے ٹریکٹر جلوس نکالا۔ نئے زرعی قوانین کے خلاف ہوئے اس احتجاج میں کثیر تعداد میں کاشتکاروں نے شرکت کی۔

tractor procession against new farm laws in mau
زرعی قوانین کے خلاف ٹریکٹر جلوس نکالا گیا
author img

By

Published : Jan 26, 2021, 6:33 PM IST

Updated : Jan 26, 2021, 7:21 PM IST

مرکزی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف مئو ضلع میں بھی کاشتکاروں نے ٹریکٹر جلوس کا انعقاد کیا۔ سماجوادی پارٹی کی اپیل پر مئو ضلع کے کئی گاؤں سے کاشتکاروں اور سیاستی پارٹیوں کے کارکنان کا ٹریکٹر جلوس برآمد ہوا۔

دیکھیں ویڈیو

مئو کی دادن پور گاؤں پنچایت سے نکالے گئے جلوس کو پولس اہلکاروں نے روکنے کی کوشش کی لیکن سماجوادی پارٹی کے حمایت یافتہ کاشتکار آگے بڑھنے میں کامیاب رہے۔

مئو ضلع کی اسرا بزرگ سے سابق فوجی اور سماجوادی اقلیتی سیل کے ضلع صدر عثمان غنی خان کی قیادت میں بھی ایک ٹریکٹر ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں کاشتکاروں نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:

یوم جمہوریہ کے مبارک موقع پر ملک کا کسان ناخوش: للو

ندوا سرائے گاؤں پنچایت سے سماجوادی پارٹی کے لیڈر اور اترپردیش قانون ساز کاؤنسل کے ممبر رام جتن راج بھر کی قیادت میں بھی ایک جلوس برآمد ہوا۔ یہ جلوس درجنوں ٹریکٹر پر مشتمل تھا۔ ٹریکٹر جلوس میں شامل کارکنان نے حکومت کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔

Last Updated : Jan 26, 2021, 7:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.