ETV Bharat / state

اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں بلیک فنگس کا کامیاب آپریشن

author img

By

Published : May 27, 2021, 4:35 PM IST

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے شعبہ اوٹولیر نگولوجی میں رھائنو سیریبرل میوکر مائکوسس (بلیک فنگس) کے دو مریضوں کا کامیابی کے ساتھ آپریشن کیا ہے۔

اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں بلیک فنگس کا کامیاب آپریشن
اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں بلیک فنگس کا کامیاب آپریشن

اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں نے بلیک فنگس کے دو مریضوں، 65 سالہ موہن لال اور 22 سالہ وویک کا کامیاب آپریشن کیا۔

اطلاع کے مطابق یہ دونوں مریض حال ہی میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہوئے تھے لیکن پچھلے کچھ دنوں سے وہ ناک کے راستے تنگی اور رکاوٹ، چہرے میں درد، سوجن، بے چینی، دھندلاپن اور آنکھوں سے پانی آنے کی تکلیف میں مبتلا تھے۔

شعبہ اوٹولیر نگولوجی کے پروفیسر محمد آفتاب نے اپنی ٹیم کے ساتھ آپریشن کیا۔شعبہ کے آفتھومولوجی کے ڈاکٹر وجاہت رضوی نے بتایا کہ آپریشن کے بعد ان مریضوں کی حالت میں سدھار آرہا ہے۔ ڈاکٹر ناذیہ توحید کی سربراہی میں انستھیسیا ٹیم نے مریضوں کی سرجری میں مدد کی۔

پروفیسر آفتاب نے بتایاکہ موہن لال اور وویک پر کی سرجری انڈو سکوپک طریقہ کار کے ذریعہ انجام دی دی گئی جس سے ان کی جلد صحتیابی تیزی کے ساتھ ہو رہی ہے۔ پروفیسر آفتاب نے کہا کہ مریضوں کو سخت نگرانی میں رکھا گیا کیونکہ بلیک فنگس ایک خطرناک بیماری ہے۔ اس طرح کے مریض آرہے ہیں اور ان کا آپریشن ایمرجنسی بنیاد پر کیا جا رہا ہے۔

جے این ایم سی کے ٹراما سنٹر ایمرجنسی کے قریب پوسٹ کووڈ فالواپ او پی ڈی بھی موجود ہے۔ جے این ایم سی کے پرنسپل پروفیسر شاہد علی صدیقی نے کہا کہ کووڈ مریض ٹھیک ہونے کے دو یا تین ہفتوں بعد بلیک فنگس کا شکار ہو گئے تھے۔ یہ معاملات پورے ملک میں بڑھ رہے ہیں۔ مریضوں کو فوری طور پر ڈاکٹرز سے ربط کرنا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.