ETV Bharat / state

اسمارٹ میٹر صارفین پر ہر مہینے حاصل کئے جائیں گے تاثرات: شرما

author img

By

Published : Nov 23, 2020, 8:05 PM IST

اترپردیش کے وزیر توانائی شری کانت شرما نے پیر کو افسران کو ایک ماہ میں ہر ایک اسمارٹ میٹر صارف سے شخصی رابطہ کر کے ان کے مسائل کا تصفیہ و ان کے تاثرات لینے کی ہدایت دی ہے۔

اسمارٹ میٹر صارفین سے ہر مہینے حاصل کئے جائیں گے تاثرات: شرما

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پاورکارپوریشن کے ساتھ ہی بجلی سپلائی کمپنیوں کے سبھی مینجمنٹ دائرکٹر اپنے سطح سے اس کا لگاتار جائزہ لیں۔

شرما نے یہ ہدایات اسمارٹ میٹر والے صارفین کے ذریعہ بل جمع کرنے میں مشکلات، زیادہ بل آنے و وقت سے بل نہ مل پانے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے دئیے۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کی تشفی حکومت کا اطمینا ن ہے۔

انہوں نے بلنگ کی شکایات پر موثر کاروائی نہ ہونے پر ناراضگی ظاہر کتے ہوئے ایسی تمام شکایات پر بلا تاخیر کاروائی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صارفین کو وقت پر ہی بل ملے یہ یقینی بنایا جائے۔ غلط بلنگ قابل قبول نہیں ہے۔ ایسے معاملوں میں خامی ملنے پر متعلقہ بلنگ ایجنسی کے خلاف سخت کاروائی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

وزیر توانائی نے کہا کہ سب اسٹیشن کے اسٹاف کے ساتھ ڈسکام کے منیجمنٹ ڈائرکٹر و دیگر انجینئر بھی فیڈروں کی پٹرولنگ کریں اس دوران وہ مقامی سطح پر صارفین سے رابطہ بھی کریں۔ ان کے مسائل سن کر ان کا تصفیہ کرائیں۔انہیں سستی اور غیر منقطع بجلی کے لئے پابندی سے بجلی بلوں کی ادائیگی کے لئے ترغیب دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.