14 ستمبر کو ہاتھرس کے چندپا میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ چار نوجوانوں نے گینگ ریپ کیا تھا جس کے بعد پردیش کی یوگی حکومت نے ایس آئی ٹی تشکیل دی تھی۔ وہیں اس ایس آئی ٹی رپورٹ کی بنیاد پر ہی ضلع افسر ہاتھرس پر کارروائی بھی ہو سکتی ہے۔ فی الحال ایس آئی ٹی کی رپورٹ میں کیا ہے یہ تو آج کورٹ میں سماعت کے بعد ہی پتہ چل سکے گا۔
ہوم سیکریٹری بھگوان سوروپ کی صدارت میں ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی۔ وہیں ایس آئی ٹی کو ہاتھرس سانحہ کے ہر پہلو پر جانچ کر کے حکومت کو اپنی رپورٹ سات دن کے اندر دینی تھی لیکن پھر اس کی میعاد بڑھا دی گئی۔ وہیں اس پورے معاملے پر ایس آئی ٹی نے جانچ پوری کر کے آج رپورٹ سونپ دی ہے۔ وہیں اس رپورٹ کی بنیاد پر ہی اس معاملے کے کئی پہلو بھی جڑے ہوئے ہیں جس میں ضلع افسر ہاتھرس پر کارروائی بھی ہو سکتی ہے۔