ETV Bharat / state

Posters Against Ruby Asif Khan روبی آصف خان کے خلاف متنازع پوسٹر چسپاں کیے گئے

author img

By

Published : Sep 28, 2022, 3:18 PM IST

علی گڑھ کے جے گنج منڈل کی بی جے پی نائب صدر روبی آصف خان نے اپنے گھر میں درگا کی مورتی نصب کی ہے۔ اس سے ناراض نامعلوم لوگوں نے ان کے گھر کے باہر متنازع پوسٹر چسپاں کیا۔ Ruby Asif Khan installed statue of Durga

روبی آصف خان کے خلاف متنازعہ پوسٹر چسپا کئے گئے

علی گڑھ: اترپردیش کے ضلع علیگڑھ میں گزشتہ دنوں مسلم خاتون اور بی جے پی لیڈر روبی آصف خان نے اپنے گھر میں گنیش کی مورتی نصب کی تھی۔ اب نوراتری کے موقع پر بھی انہوں نے اپنے گھر میں درگا کی مورتی نصب کی ہے جس سے ناراض نامعلوم لوگوں نے ان کے گھر کے باہر متنازع پوسٹر چسپاں کیا ہے۔ Ruby Asif Khan installed statue of Durga

ویڈیو

دراصل بھارتیہ جنتا پارٹی کی جے گنج منڈل کی نائب صدر روبی آصف خان نے گزشتہ دنوں اپنے گھر میں گنیش کی مورتی نصب کی تھی۔ اس کے بعد علما نے ان کے خلاف فتوے جاری کردیئے تھے، لیکن وہ پیچھے نہیں ہٹیں اور اپنے گھر میں گنیش کی مورتی کو 7 دنوں تک رکھا۔ بعد ازاں اس کا وسرجن بھی بلند شہر کے نارورا گھاٹ پر کیا۔

اس دوراون ایک بار پھر سے روبی آصف خان نے نوراتری کے پیش نظر منگل کے روز اپنے گھر میں درگا کی مورتی نصب کی ہے جس سے مقامی لوگوں میں ان کے خلاف شدید ناراضگی پائی جارہی ہے۔

وہیں آج صبح روبی خان نے بتایا کہ منگل کی رات درگا کی مورتی نصب کرنے کے بعد کسی نے میرے گھر پر پوسٹر چسپاں کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل میں بھی گنیش کی مورتی نصب کرنے کے بعد ان کے خلاف غلط تبصرے کیے گئے تھے اور اب میں نے درگا کی مورتی نصب کی ہے تو اس پر بھی لوگوں میں بحث جاری ہے۔ controversial poster pasted in aligarh

مزید پڑھیں:

روبی خان نے بتایا کہ آج میرے گھر پر پوسٹر لگائے گئے ہیں۔ مجھے زندہ جلانے اور اسلام سے خارج کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ کچھ لوگ ایسے ہیں جو براہ راست بیانات دے رہے ہیں۔ ان سبھی کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے اور کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو مسلمانوں کو مشتعل کر رہے ہیں تاکہ ملک کا ماحول خراب کیا جاسکے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.