اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کی تعلیم کے معیار میں بہتری لانے اور انھیں اسکیل ڈیولپمنٹ و دیگر سرگرمیوں میں نمایاں کردار ادا کرنے اور بااختیار بنانے کی غرض سے نجی کمپنیوں کے ذریعہ اسکولوں میں سی ایس آر کے تحت مختلف سرگرمیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:'شیطان نے خوف دلایا، خدا اس خوف کو دور کرے گا'
اس سلسلے میں گاؤں جلالپور میں جنتا انٹر کالج کی سائنس لیب کو ضلعی کلکٹر بی این سنگھ کی کوششوں سے ایچ سی ایل فاؤنڈیشن کمپنی نے پرکشش انداز میں ڈیزائن کیا ہے، تاکہ وہاں زیر تعلیم بچوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ مل سکے۔
اس طرح ماضی میں بھی مختلف کمپنیاں مختلف شعبہ میں سی ایس آر کے تحت خدمات انجام دیتی رہی ہیں اور نوئیڈا کی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔